قومی

HM Amit Shah on India Alliance: راہل گاندھی کی وجہ سے ٹوٹ رہا ہے انڈیا الائنس، بنگال میں امت شاہ نے کیا بڑا دعویٰ

مغربی بنگال میں بی جے پی کے نئے وزیراعلیٰ کا اعلان ہوگیا ہے۔ شوبھندوادھیاری ریاست کے وزیراعلیٰ ہوں گے۔ ان کے ساتھ اگنیمترا پال اورنستھ پرمانک نائب وزیراعلیٰ ہوں گے۔ یہ فیصلہ بی جے پی اراکین اسمبلی کی میٹنگ میں ہوا۔ میٹنگ کوخطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا کہ بنگال کی عوام نے وزیراعظم مودی پربھروسہ کیا ہے۔ میں ہاتھ جوڑکر ریاست کی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ لیفٹ اورٹی ایم سی نے ریاست میں خونی اقتدارکیا۔ تشدد کے درمیان ریاست کی عوام نے زبردست مینڈیٹ دیا ہے۔ 321 کارکنان کی جان گئی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی راج میں مجرم لیڈرنہیں بنیں گے۔ اس کے ساتھ ہی بنگل میں کٹ منی سسٹم بھی ختم ہوگا۔ اس دوران انہوں نے کانگریس پرحملہ بھی کیا۔ امت شاہ نے کہا کہ راہل گاندھی کی وجہ سے انڈیا الائنس ٹوٹ رہا ہے۔

امت شاہ نے کہا کہ کمیونسٹ راج سے جوماحول بنا ہوا تھا، اسے ممتا بنرجی نے مزید گہرا کردیا تھا۔ ان کے راج میں ووٹ ڈالنا بھی ناممکن تھا، لیکن لوگوں نے وزیراعظم مودی پربھروسہ کیا۔ میں اس زبردست جیت کے لئے لوگوں کا شکرگزارہوں۔ میں پارٹی کی طرف سے یہ بھی یقین دلانا چاہتا ہوں کہ بنگال کی عوام نے ہم سے جو امیدیں لگائی ہیں اورجن کی بنیاد پرہمیں یہ مینڈیٹ دیا ہے، ہم اس بھروسے کوپوری طرح سے قائم رکھنے کی اپنی پوری کوشش کریں گے۔

ہم’سناربنگلہ‘ کے ہدف کو حاصل کریں: امت شاہ

انہوں نے کہا، ہم سبھی بی جے پی کارکنان کی ذمہ داری ہے کہ ہم ’سناربنگلہ‘ کے ہدف کوحاصل کریں اورعوام کی امیدوں کوپورا کریں۔ ہم بنگال کی ثقافت اورروایات کوغیرملکی نظریات سے متاثرہونے سے آزاد کرانے کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں۔ ہم ایک بارپھررام کرشنا، وویکانند، مہارشی اروبندواورکوی گروٹیگورکے تصورکردہ بنگال کی تعمیرکررہے ہیں۔”

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Meerut Blue Drum Murder Case: میرٹھ کے نیلے ڈرم قتل معاملے میں عدالت کا بڑا فیصلہ، ساحل اور مسکان کو پھانسی کی سزا

میرٹھ کے مشہور سوربھ راجپوت قتل معاملے میں عدالت نے مسکان رستوگی اور اس کے…

31 minutes ago

UP MLC Elections: اکھلیش یادو کا بڑا داؤ، تو یوگی آدتیہ ناتھ کی دھواں دھار ریلیاں! یوپی کی 11 ایم ایل سی نشستوں پر سیاسی گھمسان

اتر پردیش میں قانون ساز کونسل کے انتخابات اسمبلی الیکشن سے پہلے دونوں جماعتوں کے…

2 hours ago

PM Narendra Modi: لیہہ ایئرپورٹ سے زانسکار تک چمکے گا لداخ، وزیر اعظم نریندر مودی 3,350 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا کریں گے افتتاح

وزیر اعظم نریندر مودی 15 اکتوبر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے لداخ میں تقریباً 3,350…

2 hours ago