قومی

Amit Shah on Babri Masjid Row in Bengal: ’’بی جے پی کا ایک بھی کارکن جب تک زندہ ہے، بنگال میں بابری مسجد نہیں بننے دیں گے…‘‘ امت شاہ کا سنسنی خیز بیان

مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے جمعہ کے روزاعلان کیا کہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں بی جے پی نے تقریباً کامیابی حاصل کرلی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پارٹی ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں 110 سیٹوں پرکامیابی حاصل کرے گی اوراقتدارمیں آنے کے بعد سی اے اے کا تیزی سے نفاذ کیا جائے گا۔ دراندازی کے خلاف کریک ڈاؤن اورخواتین کے لئے خوف سے پاک بنگال کا وعدہ کیا۔ انہوں نے یہ عزم بھی کیا کہ جب تک بی جے پی کا ایک بھی کارکن زندہ ہے، وہ بنگال میں بابری مسجد نہیں بننے دیں گے۔

ہاوڑہ کے جمال پوراورشیام پورمیں مسلسل ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے بنگال میں بی جے پی کی مہم کوتین اہم مسائل پرمرکوزکیا- متوا برادری کے لئے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے)، خواتین کی حفاظت اوربنگلہ دیش سے مبینہ دراندازی اورانتخابات کوممتا بنرجی کی حکومت کوختم کرنے کی لڑائی کے طورپرپیش کیا۔ انہوں نے کہا، ”پہلے فیزکی ووٹنگ ختم ہوگئی ہے۔ پہلے ہی فیزمیں بی جے پی 110 سیٹیں جیتے گی اوردیدی (ممتابنرجی) اقتدارسے باہرہوجائیں گی۔ ٹی ایم سی کی جگہ بی جے پی یہاں حکومت بنائے گی۔“ انہوں نے بابری مسجد کے موضوع کو ایک بار پھراٹھایا۔

ہم بنگال میں بابری مسجد نہیں بننے دیں گے: امت شاہ

مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا، ”بنگال میں دراندازی ہمارے نوجوانوں کی نوکریوں اورغریبوں کا راشن کھا رہے ہیں۔ دیدی اوران کے بھتیجے اپنے ووٹ بینک کے لئے دراندازی کوپال پوس رہے ہیں۔ 5 مئی کے بعد بی جے پی حکومت بنگال سے ہرایک دراندازکوچن چن کرباہرنکالے گی۔“ امت شاہ نے اس بات پرزوردیتے ہوئے کہ متعدد سرحدی اضلاع میں بی جے پی کے انتخابی حالات کے لئے سیاسی طورپربااثرمتوا برادری کا ووٹ بہت اہم ہے۔ امت شاہ نے ممتا بنرجی پرجان بوجھ کرسی اے اے کے نفاذ کوروکنے اوران مائیگرنٹ خاندانوں کوووٹ بینک کی سیاست کے لئےغیریقینی صورتحال میں رکھنے کا الزام لگایا۔

انہوں نے کہا، “دیدی سی اے اے کولاگونہیں ہونے دے رہی ہیں۔ آپ کمل کی حکومت بنائیں اور5 مئی کے بعد، بی جے پی حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ متوا برادری کے ہربھائی بہن کوشہریت ملے۔” امت شاہ نے کہا کہ متوا برادری، جن میں سے بہت سے بنگلہ دیش سے آئے ہیں اورشہریت کی بحث میں جذباتی طورپرشامل ہیں، انہیں بی جے پی حکومت کے تحت اب “خوف میں جینا” نہیں پڑے گا۔ انہوں نے دراندازی کوبے روزگاری اوروسائل کی کمی سے بھی جوڑا اورٹی ایم سی قیادت پرالزام لگایا کہ وہ انتخابی فائدے کے لیے غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے والوں کو تحفظ فراہم کررہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Census 2027 Centre Amends Rules: مردم شماری کے قواعد میں ترمیم، پرائیویٹ اسکولوں کے عملے پر کیا پڑے گا اثر؟

مرکزی حکومت نے مردم شماری کے قواعد 1990 میں ترمیم کرکے نجی اسکولوں کے اساتذہ…

21 minutes ago

India-Maldives Relations: ہندوستان نے مالدیپ کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی درخواست کو دی منظوری

ہندوستان نے مالدیپ حکومت کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی…

33 minutes ago

Preeti Shekhar Slams Prashant Kishor: ’اپنی اوقات میں رہیے پرشانت کشور‘، بی جے پی کی جنرل سکریٹری پریتی شیکھر کا پی کے پر سخت حملہ

وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری سے متعلق بیان پر بہار کی سیاست گرم، ڈاکٹر پریتی شیکھر…

52 minutes ago

Mamata Banerjee’s statement: ابھجیت دیپکے کو حراست میں لیے جانے پر ممتا بنرجی بولیں، ’گھبراؤ مت، ابھی دیدی آپ کے ساتھ ہے‘

ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’دہلی پولیس…

2 hours ago