قومی

Weather Update: دہلی میں بڑھے گی سردی، جنوبی ہندوستان میں ہوگی موسلادھار بارش، جانئے پورے ملک میں کیسا رہے گا موسم

Weather Update: دارالحکومت دہلی سمیت شمالی ہندوستان کی کئی ریاستوں میں سردی بڑھنے والی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 25 نومبر یعنی آج سے کم سے کم درجہ حرارت گرنا شروع ہو جائے گا۔ آج دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری اور کم سے کم 10 ڈگری رہے گا۔ ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے ٹھنڈی ہوائیں دہلی تک پہنچیں گی جس سے سردی کا احساس مزید بڑھ جائے گا۔

دہلی میں ہلکی سے درمیانی دھند کے ساتھ اسموگ رہے گا۔ یہ حالت سانس کے مسائل کو بڑھا سکتی ہے۔ نجی ایجنسی اسکائی میٹ کا کہنا ہے کہ پہاڑوں سے آنے والی ٹھنڈی ہواؤں کی وجہ سے دہلی میں موسم سرد رہے گا۔ بہار میں سردی بڑھنے لگی ہے۔ صبح اور شام کے اوقات میں دھند بڑھنے لگی ہے۔ کشمیر اور دیگر پہاڑی علاقوں میں برف باری کا اثر بہار کے میدانی علاقوں میں بھی نظر آئے گا۔ اندازہ ہے کہ اگلے 3-4 دنوں میں ریاست کا موسم مکمل طور پر بدل سکتا ہے۔

اتر پردیش کے کئی اضلاع میں دھند اور اسموگ دیکھی جا رہی ہے۔ نوئیڈا سے لکھنؤ تک آسمان میں دھند چھائی رہے گی۔ محکمہ موسمیات نے مغربی اور مشرقی یوپی میں صبح کے وقت دھند کا الرٹ جاری کیا ہے۔ خلیج بنگال میں کم دباؤ کی وجہ سے تمل ناڈو اور پڈوچیری کے ساحلی علاقوں میں شدید بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے ان علاقوں میں الرٹ رہنے کو کہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Sambhal Violence: ’’یوپی پولیس کی فائرنگ میں 3 نوجوانوں کی موت…‘‘،  سنبھل جامع مسجد معاملے پر اسد الدین اویسی کا ردعمل

آندھرا پردیش کے جنوبی ساحلی علاقوں میں شدید بارش ہوسکتی ہے۔ خلیج بنگال میں کم دباؤ کا اثر اس علاقے میں نظر آئے گا۔ کشمیر اور ہماچل پردیش جیسے پہاڑی علاقوں میں برف باری ہو رہی ہے۔ اس سے نہ صرف سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ میدانی علاقوں میں سردی بڑھنے کی بڑی وجہ بھی بن جائے گی۔ شمالی ہندوستان میں سردی اور جنوبی ہندوستان میں بارش سے اپنے آپ کو بچانے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ صبح و شام گرم کپڑے پہنیں اور بارش سے متاثرہ علاقوں میں محفوظ جگہ پر رہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Indresh Kumar Raises Questions: سونیا گاندھی کے الزامات احمقانہ اور نامناسب… راہل اور اکھلیش کو بھی عقل و سمجھ عطا ہو: اندریش کمار

اندریش کمار نے سونیا گاندھی کی کتاب پر اٹھائے سوالات، راہل گاندھی پر بھی تنقید،…

46 minutes ago

PM Modi Meets Vice President: وزیر اعظم مودی نے نائب صدر جمہوریہ سے کی ملاقات، اہل وطن کو دی دیوالی کی مبارک باد

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز دیوالی سے پہلے اہل وطن کو روشنی…

1 hour ago

Amit Shah’s Meeting: امت شاہ نے وزارت داخلہ کے مختلف محکموں کے ساتھ میٹنگ کی، ریاست سے متعلق امور پر کیا تبادلہ خیال

امت شاہ کا یہ دورہ دیوالی اور گجراتی نئے سال کی تقریبات کے دوران ہو…

1 hour ago