شمالی ہندوستان میں شدید ٹھنڈ اور کہرے کی وجہ سے زندگی مانو ٹھہر سی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق یہ ٹھنڈ مزید پریشانی پیدا کرسکتی ہے ۔دہلی این سی آر میں سردی بڑھنے کے ساتھ ساتھ کہرے کی چادرآسمان اور زمین دونوں پر چھائی ہوئی ہے ۔ کئی ریاستوں میں دھند اور کہر ے کی وجہ سے کچھ دیکھا ئی نہیں دے رہا ہے۔ ہندوستا ن کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت میں کمی ہونے کی وجہ سے ٹھنڈ میں اضافہ روز برروز بڑھ رہا ہے ۔ کئی علاقوں میں ویزیبیلیٹی کم ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی رفتار پر بریک لگ گئی ہے ۔ کئی ٹرینیں بھی تاخیر سے چل رہی ہیں۔ملک میں سردی کی لہر دیکھی جا سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی لہر کا اثر دہلی، ہماچل، پنجاب، ہریانہ، اتراکھنڈ اور شمالی راجستھان میں اگلے پانچ دنوں تک دیکھا جا سکتا ہے۔ صبح کے وقت ہوا کی رفتار بھی زیادہ رہے گی۔
دہلی میں درجہ حرارت میں کمی
دہلی میں صبح سات بجے درجہ حرارت 7 ڈگری تک گر گیا۔جب کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19 ڈگری تک رہ سکتا ہے۔ دارالحکومت میں درجہ حرارت جس طرح گر رہا ہے، اس سے صاف ظاہر ہے کہ آنے والے دنوں میں پریشانی بڑھ سکتی ہے ۔
شدید سردی کے درمیان ان ریاستوں میں بارش کے امکانات
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے لداخ، جموں کشمیر، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کے پہاڑوں پر برفباری کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ ہمالیائی علاقوں میں درجہ حرارت منفی تک گر گیا ہے۔ کئی مقامات پر پانی برف میں تبدیل ہونے سے لوگوں کو پانی کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ان ریاستوں کے علاوہ کیرالہ، کرناٹک، تمل ناڈو، آندھرا پردیش اور اڈیشہ میں بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
-بھارت ایکسپریس
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…