قومی

Delhi-NCR Weather Today: دہلی-این سی آر میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار، سڑکوں پر ٹریفک جام میں پھنسے لوگ

ان دنوں ملک کی راجدھانی دہلی-این سی آر میں موسم خوشگوار نظر آرہا ہے۔ دہلی-این سی آر میں آج پھر زوردار بارش ہو رہی ہے۔ اس بارش سے لوگوں کو ایک بار پھر شدید گرمی سے راحت ملی ہے۔ گزشتہ دنوں دہلی-این سی آر میں  اچھی خاصی بارش ہوئی ۔ جس کی وجہ سے این سی آر کا موسم خوشگوار  بنا ہواہے۔ دہلی-این سی آر میں اس خوبصورت موسم سے لوگوں کے چہرے خوشی سے دمک اٹھے۔

بارش کی وجہ سے دہلی-این سی آر میں جام

دہلی اور این سی آر (نیشنل کیپیٹل ریجن) میں مسلسل بارش ایک بار پھر لوگوں کے لیے پریشانی کا باعث بن گئی ہے۔ بارش کے باعث صبح سے ہی سڑکوں پر طویل ٹریفک جام رہا۔ جب کہ کئی مقامات پر پانی جمع ہوگیا۔ جمعرات کو بھی دہلی-این سی آر کے کئی حصوں میں بارش ہوئی۔ دہلی-این سی آر میں جب بھی بارش ہوتی ہے، ٹریفک جام کی وجہ سے لوگوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچنے کے لیے کافی جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔

دہلی-این سی آر کے موسم کی صورتحال

دہلی-این سی آر میں کل بھی بارش دیکھنے کو ملی تھی ۔ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی جمعہ کو دہلی میں ابر آلود آسمان اور درمیانی شدت کی بارش کی پیش گوئی کی تھی۔ دہلی میں آج کا زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 33 اور 24 ڈگری سیلسیس کے آس پاس ہوسکتا ہے۔ گزشتہ چند دنوں کی بارش کے بعد دارالحکومت کے درجہ حرارت میں بھی کمی ہوئی ہے جس سے لوگوں کو گرمی سے راحت ملی ہے۔ جمعرات کو دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.6 ڈگری سیلسیس تھا، جو اس موسم کے اوسط درجہ حرارت سے ایک ڈگری کم ہے۔ دارالحکومت میں کم سے کم درجہ حرارت 23.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو اس موسم کے اوسط درجہ حرارت سے 2.3 ڈگری کم ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

India vs New Zealand: سرفراز خان کا بلے بازی آرڈر بدلنے پریہ عظیم کھلاڑی ناراض، گمبھیر-روہت پرلگائے الزام

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…

49 mins ago

کانگریس پرالزام حقیقت سے دور… مفت اسکیم سے متعلق وزیراعظم مودی کے طنزپرپرینکا گاندھی کا پلٹ وار

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…

2 hours ago

Congress blamed PM Modi: ملک نے 10 سال سے صرف جملوں کو برداشت کیا، وزیراعظم صرف اپنے سرمایہ داردوستوں کے لئے فکر مند: کانگریس

کانگریس لیڈر سپریا شری نیت نے وزیراعظم مودی پرپلٹ وارکرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ…

3 hours ago