قومی

West Asia conflict: مغربی ایشیا کی کشیدگی سے عالمی توانائی سپلائی متاثر، وزیراعظم نے کہا-’’ملک مقدم کے نظریے پر عمل کرے گی حکومت

تروچیراپلی (تمل ناڈو): وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ مغربی ایشیا میں جاری تنازع کے باعث پوری دنیا کی توانائی سپلائی چین متاثر ہوئی ہے، تاہم حکومت ہر حال میں ’’انڈیا فرسٹ‘‘ ملک مقدم کے اصول پر عمل کرے گی اور بھارتی شہریوں کے مفادات کو سب سے اوپر رکھے گی۔ بدھ کے روز تروچیراپلی میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں گھبرانے یا افواہوں پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ صرف درست اور مصدقہ معلومات ہی پھیلائیں۔

عالمی توانائی سپلائی پر اثر

وزیراعظم نے کہا کہ مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی نے عالمی سطح پر توانائی کی سپلائی چین کو متاثر کیا ہے، لیکن حکومت ہر صورت میں بھارتی شہریوں کے مفادات کا تحفظ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ماضی میں بھی مشکل حالات کا سامنا کیا ہے اور ملک ہر چیلنج سے کامیابی کے ساتھ نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اپنے خطاب میں نریندر مودی نے کووڈ-19 وبا کے دوران بھارت کے کردار کا بھی ذکر کیا۔  انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں 100 کروڑ بھارتیوں نے دنیا کو دکھایا کہ ہمارا ملک کس قدر سنجیدہ اور ذمہ دار قوم ہے۔ وزیراعظم نے اس سے قبل ارناکولم میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا بھارت اپنے شہریوں کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑتا۔ انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک میں کام کرنے والے لاکھوں بھارتیوں کی حفاظت کے لیے حکومت مسلسل کوشش کر رہی ہے اور بھارتی سفارت خانے چوبیس گھنٹے ان کی مدد کر رہے ہیں۔

کانگریس اور ڈی ایم کے پر تنقید

نریندر مودی نے کانگریس پارٹی پر الزام لگایا کہ وہ عالمی بحران کے وقت بھی سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہے اور اشتعال انگیز بیانات دے رہی ہے۔ اسی طرح انہوں نے ڈی ایم کے حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تمل ناڈو میں ایک ’’سائنٹفک کرپشن ماڈل‘‘ چلایا جا رہا ہے اور ریاست کو ایک خاندان کے لیے اے ٹی ایم بنایا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے ترچیراپلی میں تقریباً 5650 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Bihar MLC Election: پی کے کی انٹری اور اننت سنگھ کی بغاوت، بہار قانون ساز کونسل کی 8 نشستوں پر انتخابات سے پہلے سیاسی ہلچل تیز

پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی نے تمام 8 نشستوں پر امیدوار اتارے ہیں، پٹنہ…

7 minutes ago

Congress’s Counterattack on Regime Change: ’رجیم چینج‘ پر کانگریس کا جوابی حملہ، کہا- ہم فخر سے کہتے ہیں، حکومت بدل کر رہیں گے

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پون کھیڑا نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ’رجیم چینج‘…

58 minutes ago

Analysts Optimistic About Jio Platforms: جیو پلیٹ فارمز کے آئی پی او پر تجزیہ کار خوش، لسٹنگ پر 15-20فیصد اضافے کی توقع

ایمکے ریسرچ نے شرح نمو کے مقابلے میں مناسب قیمت کو دیکھتے ہوئے ’ سبسکرائب…

1 hour ago

Abhijit Dipke in Custody: ’لہرا دو ترنگا‘ مارچ سے پہلے ابھیجیت دیپکے حراست میں، کناٹ پلیس جانے کی کر رہے تھے کوشش

ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…

2 hours ago