جے پور کے تاریخی امر قلعے کی 200 فٹ لمبی دیوار شدید بارشوں کے باعث منہدم ہوگئی۔ یہ واقعہ رام باغ کے قریب جھولا ماتا مندر کے سامنے پیش آیا، جہاں مسلسل بارشوں نے قلعے کی پرانی دیوار کو کمزور کردیا، جس کے نتیجے میں یہ گر گئی۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے ایک ویڈیو میں دکھایا گیا کہ کس طرح پانی کی تیز دھار نے دیوار کو توڑ کر ملبے کا ڈھیر بنا دیا۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم قریب کھڑی کچھ گاڑیوں اور ایک موٹر سائیکل کو نقصان پہنچا۔امر قلعہ، جو راجا مان سنگھ نے 16ویں صدی میں تعمیر کیا تھا، یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کا حصہ ہے اور اپنی ہندو-مغل طرزِ تعمیر اور پیچیدہ نقش و نگار کے لیے مشہور ہے۔
یہ جے پور کا ایک اہم سیاحتی مقام ہے، جو روزانہ ہزاروں سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔ تاہم، بارشوں اور قدرتی ٹوٹ پھوٹ نے اس کی بیرونی دیواروں کو کمزور کیا ہے، جس سے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔عامر پیلس کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راکیش چھولک نے کہا کہ سیاحوں اور ہاتھیوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے، قلعے میں ہاتھی کی سواری کو اگلے احکامات تک بند کردیا گیا ہے۔ حکام نے متاثرہ علاقے کو بند کردیا اور نقصان کا جائزہ لینے کے لیے ماہرین آثار قدیمہ اور انجینئرز کی ٹیمیں تعینات کی ہیں۔ ماہرین نے مستقل دیکھ بھال اور بہتر واٹر ڈرینیج سسٹم کی ضرورت پر زور دیا تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچا جا سکے۔
ریاستی محکمہ آثار قدیمہ کے ڈائریکٹر پنکج دھریندر نے بتایاکہ “یہ دیوار اس وقت بنائی گئی تھی جب جے پور میں 1976 میں ہاتھیوں کی سواری کا آغاز امبر پیلس کے علاقے میں کیا گیا تھا۔ اسے ہاتھیوں کو پہاڑی سے گرنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدام کے طور پر بنایا گیا تھا۔ ہفتے کی صبح سے مسلسل بارش کی وجہ سے دیوار گر گئی ہے۔ جلد ہی اس کا جائزہ لیا جائے گا، اور جلد ہی اس پر دوبارہ کام شروع کردیا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس۔
پنجاب میں منشیات کے کاروبار، گینگسٹر ازم اور بڑھتے جرائم کو لے کر سیاسی گھمسان…
بھارتی کپتان اسمرتی مندھانا ٹی 20 انٹرنیشنل میں 5,000 رنز مکمل کرنے سے صرف 133…
پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی نے تمام 8 نشستوں پر امیدوار اتارے ہیں، پٹنہ…
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پون کھیڑا نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ’رجیم چینج‘…
ایمکے ریسرچ نے شرح نمو کے مقابلے میں مناسب قیمت کو دیکھتے ہوئے ’ سبسکرائب…
ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…