Bihar Assembly Election 2025: بہاراسمبلی الیکشن میں جن سیٹوں پرووٹنگ ہوچکی ہے، وہاں پراسٹرانگ روم کی نگرانی اورای وی ایم مشینوں کی دیکھ بھال کے لئے بڑی تعداد میں لوگوں کی تعیناتی ہے۔ اس میں پولیس اہلکار، پارٹیوں کے کارکنان شامل ہیں، لیکن اسی درمیان سمستی پورسے ایک بڑی خبرسامنے آئی ہے۔ یہاں سرائے رنجن اسمبلی حلقہ کے شیتل پٹی گاؤں کے پاس ہزاروں وی وی پیٹ کی پرچیاں کوڑے میں پھینکی پائی گئیں۔
راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اس کا ایک ویڈیوبھی شیئرکیا گیا ہے اورالزام لگایا گیا ہے کہ ویڈیوسمستی پورکے سرائے رنجن اسمبلی حلقہ کا ہے۔ ویڈیوشیئرکرتے ہوئے آرجے ڈی کی طرف سے لکھا گیا ہے کہ سمستی پورکے سرائے رنجن اسمبلی حلقہ کے کے ایس آرکالج کے پاس سڑک پربڑی تعداد میں ای وی ایم سے نکلنے والی وی وی پیٹ پرچیاں پھینکی ہوئی ملی۔ کب، کیسے، کیوں کس کے اشارے پران پرچیوں کوپھینکا گیا؟ کیا چورکمیشن اس کا جواب دے گا؟ کیا یہ سب باہرسے آکربہارمیں ڈیرا ڈالے جمہیوریت کے ڈکیت کے حکم پرہورہا ہے۔
واضح رہے کہ 6 نومبرکواس اسمبلی سیٹ پرووٹنگ ہوئی تھی۔ ووٹنگ کے دودن بعد ہی شیتل پٹی گاؤں میں وی وی پیٹ سے نکلی ووٹنگ کی پرچیاں کوڑے میں پائی گئی ہیں۔ اس کے ذریعہ اب الیکشن کمیشن پرسوال کھڑے کئے گئے ہیں۔ اس سے متعلق جب تنازعہ بڑھا توضلع کے ڈی ایم اورایس پی بھی موقع پرپہنچے اورمعاملے کی جانچ کی بات کہی ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کیا کہا؟
معاملے سے متعلق چیف الیکشن کمشنرنے کہا ہے کہ سمستی پورکے ڈی ایم کوموقع پرجاکرجانچ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ یہ ماک پول کی وی وی پیٹ پرچیاں ہیں، اس لئے ووٹنگ عمل کی پاکیزگی برقرارہے۔ ڈی ایم نے الیکشن لڑ رہے امیدواروں کوبھی مطلع کردیا ہے۔ حالانکہ متعلقہ اے آراوکولاپرواہی کے لئے معطل کیا جا رہا ہے اورایف آئی آردرج کی جا رہی ہے۔
سمستی پورکے ڈی ایم کا آیا بڑا بیان
سمستی پورکے ڈی ایم روشن کشواہا نے کہا، ”سرائے رنجن اسمبلی حلقہ کے تحت ڈسپیچ سینٹرکے پاس ہمیں کچھ پرچیاں ملیں۔ میں دیگر افسران کے ساتھ موقع پر پہنچا اورامیدوارون کی موجودگی میں ہم نے ان پرچیوں کواپنے قبضے میں لے لیا۔ اس معاملے میں ایف آئی آردرج کی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں لاپرواہی برتنے والے دوافسران کے خلاف محکمانہ انکوائری اورمعطلی کی سفارش کی گئی ہے۔“
بھارت ایکسپریس اردو۔
یکم اکتوبر سے سبسڈی والے گھریلو ایل پی جی ری فل کی بکنگ کے لیے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ پائیدار ترقی (Sustainability) ہندوستان کی روایت…
اننت سنگھ نے نیرج کمار کے خلاف کھل کر محاذ کھولا، آزاد امیدوار انوج سنگھ…
لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ انڈمان نکوبار میں نئے سیاحتی مراکز تیار…
بھارت ایکسپریس کے اردو صحافت کانکلیو میں مرکزی وزیر کرن رجیجو نے اردو کو محبت…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ آئچی-ناگویا میں…