قومی

Indian army conducting TRI services exercise trishul strengtherning the Jai: ترشُل کے ساتھ بھارتی فوج کا ’جے‘ فارمولا، ٹرائی سروسز ایکسرسائز سے آرمی پرکھ رہی ہے ہم آہنگی

 ملک کے مغربی سیکٹر اور بحر عرب میں ٹرائی سروسز ایکسرسائز ترشُل زور و شور سے جاری ہے اور آئندہ ہفتے سوراشٹر ساحل پر بڑے پیمانے پر ایمفی بیئس ڈرل کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی۔ بھارتی فوج کی ساؤتھرن کمان اس وقت’ترشل‘ ایکسرسائز کے بڑے فریم ورک کے تحت کئی ٹرائی سروسز مشقوں میں حصہ لے رہی ہے تاکہ JAI – جائنٹنیس، خود کفالت اور انوویشن کے اصول اپناتے ہوئے زمینی، بحری اور فضائی مکمل انٹیگریشن کو پرکھا جا سکے۔

مشق کا مقصد فوج کی آپریشنل تیاری کو جانچنا ، تینوں سروسز اور دیگر اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط کرنا

30 اکتوبر کو شروع ہونے والی اس مشق کا مقصد فوج کی آپریشنل تیاری کو جانچنا اور تینوں سروسز اور دیگر اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط کرنا ہے۔ اس میں ہزاروں فوجی، فائٹر جیٹ، جنگی جہاز، سب میرین، ٹینک، توپیں اور دیگر ہتھیار و سسٹمز شامل ہیں۔یہ ایکسرسائز بھارتی مسلح افواج کی بڑھتی ہوئی ملٹی ڈومین صلاحیتوں اور دفاع میں خود کفالت پر زور کو ظاہر کرتی ہے اور کئی ڈومینز میں مربوط تیاری کو مضبوط کرنے کے لیے مشن فوکسڈ اہداف کے ساتھ شروع ہوئی۔ مشق میں الیکٹرانک وارفیئر، سائبر آپریشنز، ڈرون اور کاؤنٹر ڈرون آپریشنز، انٹیلی جنس، نگرانی و شناسائی کے ساتھ ساتھ ایئر ڈیفنس کنٹرول اور رپورٹنگ شامل ہیں۔ یہ مشقیں زمینی، بحری اور فضائی ہم آہنگی کے ذریعے مربوط جوائنٹ فائرنگ کے لیے ورچوئل اور فزیکل دونوں ڈومینز میں ٹرائی سروسز کی تیاری کو ظاہر کرتی ہیں۔

پاکستان کے ساتھ حالیہ ٹکراؤ کے بعد پہلی بڑی فوجی مشق

پاکستان کے ساتھ حالیہ ٹکراؤ کے بعد یہ پہلی بڑی فوجی مشق ہے۔ افسران نے بتایا کہ ایکسرسائز کا آخری مرحلہ سوراشٹرساحل پر ایمفی بیئس ڈرل کے ساتھ مکمل ہوگا، جس میں بیچ لینڈنگ آپریشنز شامل ہیں اور زمین، سمندر اور ہوا کے مکمل انٹیگریشن کو پرکھا جائے گا۔ یہ بھارتی فوج کی مختلف ڈومینز میں طاقت دکھانے کی صلاحیت کو بھی ظاہر کرتا ہے۔اس مشق میں ویسٹرن نیول کمانڈ، ساؤتھ ویسٹرن ایئر کمانڈ اور آرمی کی ویسٹرن کمانڈ شامل ہیں۔ یہ ایکسرسائز مئی میں آپریشن سندور کے تحت پاکستان کے ساتھ چار دن کے ٹکراؤ کے بعد پہلی بڑی فوجی مشق ہے اور یہ دو ہفتے تک جاری رہے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

LPG Subsidy New Rules: ایل پی جی گیس بکنگ میں تبدیلی، یکم اکتوبر سے نئے اصول نافذ، سبسڈی کے لیے کرنا ہوگا یہ کام

یکم اکتوبر سے سبسڈی والے گھریلو ایل پی جی ری فل کی بکنگ کے لیے…

3 hours ago

JDU Internal Rift: جے ڈی یو میں اننت سنگھ اور نیرج کمار آمنے سامنے، پٹنہ گریجویٹ نشست پر بڑھا تنازع

اننت سنگھ نے نیرج کمار کے خلاف کھل کر محاذ کھولا، آزاد امیدوار انوج سنگھ…

3 hours ago

Andaman Tourism Vision: انڈمان کے سیاحتی شعبے کو نئی سمت دینے کی تیاری، قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے تیار ہوگا وژن ڈاکیومنٹ

لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ انڈمان نکوبار میں نئے سیاحتی مراکز تیار…

4 hours ago

Bharat Express Urdu Conclave: پاکستان نے گرچہ اردو کو اپنی زبان بنایا، لیکن اس کی جائے پیدائش اور اس کا خمیر ہندوستانی ہے: کرن رجیجو

بھارت ایکسپریس کے اردو صحافت کانکلیو میں مرکزی وزیر کرن رجیجو نے اردو کو محبت…

4 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ملک کو اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے، وہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کریں: پی ایم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ آئچی-ناگویا میں…

4 hours ago