قومی

Vrindavan Boat Accident: ورنداون میں بڑا حادثہ، کشتی پلٹنے سے ندی میں ڈوبے 10 عقیدت مند، وزیراعلیٰ یوگی نے دیا فوراً ریسکیو کرنے کا حکم

اترپردیش کے ورنداون میں جمناندی میں جمعہ کے روز عقیدت مندوں (شردھالووں) سے بھری ایک کشتی الٹ گئی۔ اس اندوہناک واقعہ میں تقریباً 10 افراد ڈوب گئے جبکہ کچھ کوبحفاظت بچا لیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ جہازمیں تقریباً 25 سے 30 عقیدت مند سوارتھے اورکچھ ابھی تک لاپتہ ہیں۔ حادثے سے پورے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طورپرراحت اوربچاؤ کاموں میں تیزی لانے کا حکم دیا ہے۔

کیوں اورکیسے ہوا حادثہ؟

اطلاعات کے مطابق، کشتی میں بڑی تعداد میں عقیدت مند سوارتھے، جو جمنا ندی پردرشن اوریاترا کے لئے روانہ ہوئے تھے۔ اس دوران کشتی اپنا توازن کھو بیٹھی اورالٹ گئی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کشتی اوورلوڈ تھی، جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ، پولیس اورریسکیوٹیمیں جائے حادثہ پرپہنچ گئیں۔ غوطہ خوروں کی ایک ٹیم کو بھی فوری طورپرتعینات کیا گیا ہے، جودریا میں لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔ اب تک کئی لوگوں کوبحفاظت بچا لیا گیا ہے جبکہ دیگرلاپتہ ہیں۔

وزیراعلیٰ یوگی نے لیا نوٹس

ریاست کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثے کا فوری نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے عہدیداروں کوہدایت دی ہے کہ وہ راحت اوربچاؤ کاموں میں کسی قسم کی غفلت نہ برتیں۔ انہوں نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ سی ایم یوگی نے ضلع انتظامیہ سے مسلسل رابطہ رکھنے اورصورتحال پرنظررکھنے کوکہا ہے۔ انہوں نے حکام کوہدایت دی ہے کہ وہ ریسکیو آپریشن کوتیزکرنے کے لئے جائے حادثہ پرتمام ضروری وسائل کی دستیابی کویقینی بنائیں۔ دریں اثناء مقامی باشندوں نے بھی بچاؤ کی کوششوں میں انتظامیہ کی مدد کی، بہت سے لوگوں نے اپنے طورپردریا میں پھنسے ہوئے لوگوں کوبچانے میں مدد کی۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

3 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

4 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

5 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

5 hours ago