قومی

VP election: نائب صدر کے انتخاب کے لیے الیکش کمیشن نے ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسرار کی تقرری کی، شیڈول کا بھی جلد ہوگا اعلان

ہندوستان کے الیکشن کمیشن نے جمعہ کو نائب صدر کے انتخابات کے انعقاد کے لیے ایک ریٹرننگ افسر اور دو اسسٹنٹ ریٹرننگ افسروں کا تقرر کر دیا ہے۔ کمیشن نے کہا کہ اس سلسلے میں مطلوبہ گزٹ نوٹیفکیشن جس میں انتخابات کے شیڈول کی وضاحت کی جائے گی، الگ سے جاری کی جائے گی۔

کمیشن نے ایک سرکاری بیان میں کہا ہے کہ وزارت قانون و انصاف کے ساتھ مشاورت اور راجیہ سبھا کے معزز ڈپٹی چیئرمین کی رضامندی سے، راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل پی سی مودی کو نائب صدر کے انتخاب کے لیے ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا ہے۔ وہیں کمیشن نے راجیہ سبھا سکریٹریٹ کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ گریما جین اور راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے ڈائرکٹر شری وجے کمار کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز کے طور پر مقرر کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے بیان میں کہا ہے کہ ’’کنونشن کے مطابق سکریٹری جنرل، لوک سبھا یا سکریٹری جنرل، راجیہ سبھا کو روٹیشن کے ذریعہ ریٹرننگ آفیسر کے طور پر مقرر کیا جاتا ہے۔ پچھلے نائب صدر کے انتخاب کے دوران، لوک سبھا کے سکریٹری جنرل کو ریٹرننگ آفیسر کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔‘‘

واضح رہے کہ آرٹیکل 324 کے تحت الیکشن کمیشن آف انڈیا نائب صدر جمہوریہ کا انتخاب کراتا ہے۔ یہ انتخاب صدارتی اور نائب صدارتی انتخابات ایکٹ، 1952 اور ’’صدارتی اور نائب صدارتی انتخابات کے قواعد، 1974‘‘ کے مطابق ہوتا ہے۔ صدارتی اور نائب صدارتی انتخابات ایکٹ، 1952 کے سیکشن 3 کے تحت، الیکشن کمیشن مرکزی حکومت کے ساتھ مشاورت سے، ایک ریٹرننگ افسر کا تقرر کرتا ہے، جس کا دفتر نئی دہلی میں ہوگا، اور وہ ایک یا زیادہ اسسٹنٹ ریٹرننگ افسروں کا تقرر بھی کر سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

9 minutes ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

1 hour ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

1 hour ago