قومی

Assembly Elections: آسام، کیرالہ اور پڈوچیری میں کل 296 نشستوں پر جمعرات کو ووٹنگ، سکیورٹی کے سخت انتظامات

الیکشن کمیشن کے مطابق آسام کی 126، کیرالہ کی 140 اور پڈوچیری کی 30 نشستوں پر ووٹنگ کرائی جائے گی۔ آسام کی بات کریں تو یہاں کل 2.5 کروڑ ووٹرز ہیں، جن میں 1.25 کروڑ مرد، 1.25 کروڑ خواتین اور 343 تھرڈ جینڈر ووٹرز شامل ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ 18 سے 19 سال کی عمر کے تقریباً 5.75 لاکھ نوجوان پہلی بار اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ آسام کی 126 نشستوں کے لیے 722 امیدوار میدان میں ہیں اور یہاں اکثریت کے لیے 64 نشستیں درکار ہیں۔ ریاست کی 15ویں اسمبلی کی مدت 20 مئی 2026 کو ختم ہو رہی ہے۔

کیرالہ میں 140 نشستوں کے لیے کتنے امیدوار  ہیں انتخابی میدان میں؟

وہیں کیرالہ میں 140 نشستوں کے لیے 833 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ یہاں بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان سہ رخی مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ حکومت بنانے کے لیے 71 نشستوں کی اکثریت ضروری ہے۔ ریاست میں کل 2.71 کروڑ ووٹرز ہیں، جن میں 1.32 کروڑ مرد، 1.39 کروڑ خواتین اور 273 تھرڈ جینڈر ووٹرز شامل ہیں۔ پڈوچیری میں 30 نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں، جن میں سے 5 نشستیں درج فہرست ذات (ایس سی) کے لیے محفوظ ہیں۔ یہاں حکومت بنانے کے لیے 16 نشستوں کی اکثریت درکار ہے۔ کل 9.44 لاکھ ووٹرز میں تقریباً 4.43 لاکھ مرد، 5 لاکھ خواتین اور 139 تھرڈ جینڈر ووٹرز شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق نامزدگی کے دوران بڑی تعداد میں امیدواروں نے کاغذات داخل کیے تھے۔ آسام میں 1,388 نامزدگیاں داخل ہوئیں، جن میں 817 امیدوار شامل تھے۔ کیرالہ میں 2,117 نامزدگیوں کے ساتھ 1,252 امیدوار اور پڈوچیری میں 514 نامزدگیوں کے ساتھ 442 امیدواروں نے درخواست دی تھی۔ مجموعی طور پر 4,019 نامزدگیاں داخل ہوئیں، جن میں 2,511 امیدوار شامل تھے۔ تاہم جانچ پڑتال اور نام واپس لینے کے بعد امیدواروں کی حتمی تعداد کم ہو کر تقریباً 1,900 سے زیادہ رہ گئی ہے۔

سکیورٹی کے سخت انتظامات

عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کی دفعہ 126 کے تحت ’سائلنس پیریڈ‘ نافذ ہے۔ ان ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطے میں ووٹنگ کے بعد 4 مئی کو ووٹوں کی گنتی ہوگی اور اسی دن نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ اب سب کی نظریں ووٹنگ کے فیصد اور انتخابی نتائج پر ٹکی ہوئی ہیں۔تمام پولنگ بوتھ پر پولنگ عملہ پہنچنا شروع ہو گیا ہے۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی قسم کی گڑبڑی نہ ہو سکے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Sanjay Nirupam: ممبئی میں سی جے پی احتجاج پر سنجے نروپم نے اٹھائے سوال، شیواجی پارک میں مظاہرے پر کارروائی کا مطالبہ

نئی دہلی : شیوسینا کے شندے دھڑے کے ترجمان سنجے نروپم نے گجرات میں یکساں…

8 minutes ago

Prime Minister Narendra Modi: پی ایم مودی نے انقلابی شیام جی کرشن ورما کو خراج عقیدت پیش کیا، کہا- ملک ان کی شجاعت کو کبھی نہیں بھولے گا

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ…

53 minutes ago

India vs Brazil: بھارت کو برازیل کے ہاتھوں 4-0 سے شکست، سالٹ لیک اسٹیڈیم میں بلیو ٹائگرز نے دکھایا جواں مردی کا مظاہرہ

کولکاتا کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے بین الاقوامی دوستانہ میچ میں برازیل نے…

11 hours ago

ملک کو 2029 تک منشیات سے پاک بنانے کا ہدف: امت شاہ

امت شاہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ 31 دسمبر 2029 تک مدھیہ پردیش…

11 hours ago

Manoj Tiwari: ’بنگال کے بغیر فٹبال کی بات ادھوری‘، منوج تیواری نے کولکاتا میں بھارت-برازیل مقابلے کو بتایا نیا دور

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ منوج تیواری نے بھارت اور برازیل کے درمیان مقابلے…

12 hours ago