قومی

Vishwamangalya Sabha: دہلی میں 23 اور 24 جولائی کو ہوگی وشو مانگلیہ سبھا کی شمالی ہند بیداری میٹنگ، آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کریں گے شرکت

نئی دہلی: وشو مانگلیہ سبھا کی قومی تنظیمی وزیر ورشالی جوشی نے منگل کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ وشو مانگلیہ سبھا کی شمالی ہند بیداری میٹنگ 23 اور 24 جولائی کو نئی دہلی کے چانکیہ پوری میں واقع وشو یووک کیندر میں منعقد ہوگی۔ اس اجلاس میں شمالی ہند کی مختلف ریاستوں اور علاقوں سے تقریباً 280 خواتین نمائندے شرکت کریں گی۔

تنظیم کا مقصد اور سرگرمیاں

ورشالی جوشی نے بتایا کہ وشو مانگلیہ سبھا گزشتہ 16 برس سے خواتین کے درمیان سماجی، ثقافتی اور فکری بیداری کے لیے سرگرم عمل ہے۔ تنظیم کا مقصد ’ماتو پر دیوتم‘ یعنی ’ماں سے بڑھ کر کوئی دیوتا نہیں‘ ہے۔ تنظیم کے بانی ناتھ پیٹھادھیشور، آچاریہ سوامی جیتندر ناتھ جی مہاراج ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تنظیم کے سرپرست اور رہنما راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سرسنگھ چالک ڈاکٹر موہن بھاگوت ہیں، جو ہر سال تنظیم کی سالانہ منصوبہ بندی کے لیے وقت نکالتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ وشو مانگلیہ سبھا، آر ایس ایس کی شاخ یا اس کی ذیلی تنظیم نہیں ہے۔ ان کے مطابق جس طرح آر ایس ایس مردوں کے درمیان تنظیمی سرگرمیاں انجام دیتا ہے، اسی طرح وشو مانگلیہ سبھا خواتین کے درمیان سماجی زندگی کے مختلف موضوعات پر کام کرتی ہے۔ اس وقت تنظیم کی سرگرمیاں ملک کے 33 صوبوں میں جاری ہیں۔

’کنٹمپرری مدر ہڈ  مرکزی موضوع قرار

ورشالی جوشی نے بتایا کہ حال ہی میں دہلی سمیت 23 صوبوں میں منعقدہ خواتین کے اجلاسوں میں تقریباً سات لاکھ خواتین نے شرکت کی۔ انہی مکالموں کی بنیاد پر تنظیم نے آئندہ برسوں کے لیے ’کنٹمپرری مدر ہڈ‘ کو اپنا مرکزی موضوع منتخب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کی میٹنگ اس لیے بھی خاص اہمیت رکھتی ہے کیونکہ ڈاکٹر موہن بھاگوت نے تنظیم کو چار دن کا وقت دیا ہے۔ ان میں سے دو دن شمالی ہند اور دو دن جنوبی ہند کے اجلاسوں کے لیے مختص ہیں۔ شمالی ہند کی میٹنگ دہلی جبکہ جنوبی ہند کی میٹنگ حیدرآباد میں منعقد ہوگی۔ دہلی کے اجلاس میں جموں، بارہمولہ، شوپیاں، اننت ناگ، لیہہ-لداخ، مغربی بنگال، بہار، اڈیشہ، ہماچل پردیش، اودھ، مالوا سمیت شمالی ہند کے مختلف علاقوں سے خواتین نمائندے شریک ہوں گی۔

24 جولائی کو موہن بھاگوت کا خصوصی خطاب

ورشالی جوشی نے بتایا کہ 24 جولائی کی صبح وشو یووک کیندر میں ڈاکٹر موہن بھاگوت کارکنان سے بیداری اور مکالمے کے سیشن سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد شام پانچ بجے جن پتھ میں واقع امبیڈکر بھون میں ملک کی دانشور خواتین کے ساتھ ایک خصوصی مکالمہ ہوگا، جو تقریباً ڈھائی گھنٹے تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کے صد سالہ سال میں یہ پروگرام تاریخی نوعیت کا ہوگا، کیونکہ پہلی مرتبہ ڈاکٹر موہن بھاگوت ملک کی دانشور خواتین کے ساتھ ’مادریت پر مکالمہ‘ کے موضوع پر تفصیلی گفتگو کریں گے۔ اس موقع پر سوال و جواب کا سیشن بھی رکھا جائے گا۔ امبیڈکر بھون میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں دہلی سمیت شمالی ہند سے تقریباً 700 سے 800 خواتین کی شرکت متوقع ہے۔

میڈیا کو کوریج کی دعوت

وشو مانگلیہ سبھا نے میڈیا نمائندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 24 جولائی کو امبیڈکر بھون میں ہونے والے اس پروگرام کی کوریج کے لیے ضرور موجود رہیں۔ اسی روز صبح ساڑھے نو بجے وشو یووک کیندر میں اختتامی اجلاس کے آغاز پر میڈیا کے لیے فوٹو سیشن کا بھی انتظام کیا جائے گا۔ اجلاس کے اختتام پر تنظیم سال بھر کی مجوزہ سرگرمیوں اور اہم فیصلوں سے میڈیا کو آگاہ کرے گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Bharat Express

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

2 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

3 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

3 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

4 hours ago