-بھارت ایکسپریس
مغربی بنگال کے ہاؤڑہ میں فرقہ وارانہ فساد کی جانچ ممتا حکومت نے سی آئی ڈی کو سونپ دی ہے۔ (تصویر: سوشل میڈیا)
West Bengal Howrah Violence: مغربی بنگال کے ہاؤڑہ میں ہوئے تشدد کے بعد سے سیاسی اپنے شباب پر ہے۔ اس کے درمیان ہفتہ کے روز (یکم اپریل) کو بڑی خبر سامنے آرہی ہے۔ مغربی بنگال کے ہاؤڑہ میں رام نومی کے دن تشدد کی سی آئی ڈی جانچ کرے گی۔ ریاستی حکومت نے سی آئی ڈی جانچ کا حکم دیا ہے۔ علاقے میں پولیس کی گشت بھی بڑھا دی گئی ہے۔ سی آئی ڈی کے اسپیشل آپریشنس گروپ سمیت کئی برانچ جانچ میں شامل ہوں گی۔ اس میں ڈی آئی جی رینک کے افسران ہوں گے۔
دراصل، ریاست کی اہم اپوزیشن پارٹی بی جے پی نے تشدد سے متعلق ممتا حکومت کے خلاف محاذ کھول رکھا ہے۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر کئی سنگین الزامات لگائے ہیں۔ مرکزی وزیر برائے خواتین واطفال اسمرتی ایرانی نے ممتا بنرجی پر جلوس کے دوران پتھراؤ کرنے والوں کو کلین چٹ دینے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ “سوال یہ ہے کہ ممتا کب ت ک ہندو برادری پر حملے کرتی رہیں گی۔”
بی جے پی اور ٹی ایم سی آمنے سامنے
ہاؤڑہ میں ہوئے تشدد پر بی جے پی ممتا حکومت پر حملہ آور ہے۔ بی جے پی کے لیڈر شوبھندو ادھیکاری نے بھی ہاؤڑہ ت شدد میں غیر ملکی سازش بتاتے ہوئے حملے کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بنگال میں لاء اینڈ آرڈر پوری طرح فیل ہوچکا ہے۔
اس کے علاوہ مغربی بنگال بی جے پی کے لوک سبھا رکن پارلیمنٹ جگناتھ سرکارنے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھ کر معاملے میں این آئی اے جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تشدد کی وجوہات کا پتہ لگانا چاہئے، اس کے لئے انہوں نے مرکزی اہلکاروں کی مداخلت کی گزارش کی ہے۔
کیسے بنی ہوئی ہے صورتحال
تشدد کے بعد سے علاقے میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے اور پولیس کے ذریعہ مسلسل مائیکنگ کی جا رہی ہے۔ ہاؤڑہ میں کچھ غیر مستحکم جیبوں میں 3 اپریل تک دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہاؤڑہ کے کئی علاقوں میں یکم اپریل رات دو بجے تک انٹرنیٹ خدمات بند ہیں۔ حالانکہ اس سے متعلق ابھی خبر آئی ہے کہ کچھ علاقوں میں انٹرنیٹ کو بحال کر دیا گیا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے پہلے منی کے وزیر اعلیٰ وزیر…
وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…
کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…
نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے بھی ملے وزیر اعلیٰ، بین ریاستی…
ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے وائس چانسلر کی علمی تحریروں اور…
1981 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ریکھا نے امراؤ جان کے کردار کو اپنی…