قومی

Key Facts About India’s Space-Grade Processor: جانیے بھارت کی پہلی دیسی ساختہ چپ کے بارے میں، آخر کیا ہے ’’وکرم 32 بٹ پروسیسر‘‘؟

بھارت نے سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک بڑا سنگ میل عبور کرتے ہوئے پہلا مکمل طور پر دیسی مائیکروپروسیسر تیار کر لیا ہے، جو خلائی مشنز کو طاقت فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس نئے پروسیسر کو ’’وکرَم 32-بٹ‘‘ یا ’’VIKRAM3201‘‘ کا نام دیا گیا ہے، جو کہ ہندوستانی خلائی تحقیقاتی تنظیم (ISRO) کے زیر انتظام سیمی کنڈکٹر لیبارٹری (SCL)، چندی گڑھ میں تیار کیا گیا ہے۔ منگل کے روز سیمی کون انڈیا 2025 (Semicon India 2025) کے موقع پر مرکزی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی، اشونی ویشنو نے وزیراعظم نریندر مودی کے سامنے اس چِپ کا باقاعدہ تعارف کرایا۔ یہ پیش رفت نہ صرف ٹیکنالوجی میں خود کفالت کی طرف ایک بڑا قدم ہے بلکہ ’’میک اِن انڈیا‘‘ مہم کے لیے بھی ایک تاریخی کامیابی ہے۔

وزارت الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق وکرَم 32-بٹ پروسیسر، 2009 سے استعمال ہونے والے 16-بٹ وکرَم1601 کا جدید متبادل ہے۔ یہ جدید چِپ SCL کی 180nm CMOS سیمی کنڈکٹر فیبریکیشن سہولت میں تیار کی گئی ہے، جب کہ اس کا ڈیزائن وکرَم سارا بھائی اسپیس سینٹر (VSSC) نے SCL کے ساتھ مل کر تشکیل دیا۔ یہ پروسیسر عام تجارتی چِپس کے برعکس خلاء کے سخت حالات کا سامنا کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس میں ایک مخصوص انسٹرکشن سیٹ آرکیٹیکچر استعمال کی گئی ہے، فلوٹنگ پوائنٹ کمپیوٹیشن کی سہولت موجود ہے اور یہ “اِیڈا” (Ada) پروگرامنگ زبان کو سپورٹ کرتا ہے جو ایرو اسپیس ایپلی کیشنز میں عام طور پر استعمال ہوتی ہے۔

مکمل طور پر ’’میک اِن انڈیا‘‘ ہے یہ چپ

تمام متعلقہ سافٹ ویئر ٹولز جیسے کہ ایڈا کمپائلر، لنکر، اسمبلر اور سمیولیٹر ISRO نے مکمل طور پر ہندوستان میں ہی تیار کیے ہیں۔ مزید یہ کہ اس چِپ کو سی لینگویجز کے کمپائلر کے ساتھ ہم آہنگ بنانے پر بھی کام جاری ہے، جس سے اس کی ایپلی کیشنز کا دائرہ خلائی میدان سے آگے بڑھایا جا سکے گا۔ اس پروسیسر کی کارکردگی خلاء میں بھی ثابت ہو چکی ہے۔ ابتدائی پروڈکشن لاٹس کو PSLV-C60 مشن کے دوران “پوئم-4” (POEM-4) کے مشن مینجمنٹ کمپیوٹر میں کامیابی سے استعمال کیا گیا۔

مارچ 2025 میں ISRO کو وکرَم3201 اور ایک اور 32-بٹ پروسیسر “کلپنا3201” کا پہلا بیچ فراہم کیا گیا، جس سے ان چِپس کی بھارتی خلائی پروگرام میں باقاعدہ شمولیت ہوئی۔ کلپنا3201 ایک SPARC V8 RISC پروسیسر ہے، جو IEEE معیار کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے۔ وکرَم پروسیسر بھارت کی “آتم نربھر بھارت” وژن کی عکاسی کرتا ہے اور ملکی سطح پر سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجی کی خودمختاری کی جانب ایک انقلابی قدم ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026: سری لنکا کو 124 رنز سے شکست دے کر ٹیم انڈیا نے رچ دیا تاریخ، ریکارڈز کی لگائی جھڑی

ایشین گیمز 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا…

3 hours ago