قومی

Vijay appointed Chief Minister: جوزف وجے چندرشیکھر تمل ناڈو کے نئے کنگ، گورنر راجندر نے دی منظوری، وزیراعلیٰ کی حیثیت سے کل لیں گے عہدے اور رازداری کا حلف

چنئی: جوزف وجے چندر شیکھر کو ہفتہ کے روز تمل ناڈو کا نیا وزیراعلیٰ مقرر کر دیا گیا۔ گورنر راجندر آرلیکر نے انہیں حکومت بنانے کی دعوت دیتے ہوئے 13 مئی تک اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کی ہدایت دی ہے۔ کئی دور کی میٹنگوں اور گورنر کو اکثریت ثابت کرنے کے بعد آخرکار انہیں راج بھون سے آرڈر موصول ہوگیا ہے جس کے مطابق انہیں تمل ناڈو کا نیا وزیراعلیٰ مقرر کردیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب 10 مئی کو صبح 10 بجے نہرو اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔

کانگریس سمیت کئی جماعتوں کی حمایت

اداکار سے سیاستداں بننے والے وجے نے آج گورنر سے ملاقات کی اور انہیں انڈین نیشنل کانگریس، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ)، ودوتھلائی چرُتھائیگل کچّی اور انڈین یونین مسلم لیگ کی جانب سے حمایت کے خطوط پیش کیے۔ تملگا ویٹری کزگم (ٹی وی کے) نے اپنی پہلی ہی اسمبلی انتخابی مہم میں 108 نشستیں جیت کر ریکارڈ قائم کیا تھا۔ اب پارٹی کو 234 رکنی اسمبلی میں 120 ارکان کی حمایت حاصل ہے، جبکہ اکثریت کے لیے 118 نشستیں درکار ہیں۔ وجے نے اسمبلی انتخابات میں دو نشستوں سے کامیابی حاصل کی ہے اور وہ ایک نشست سے استعفیٰ دیں گے۔

لوک بھون کی جانب سے جاری کیا گیا آرڈر

لوک بھون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا: ’’سی جوزف وجے نے آج تملگا ویٹری کزگم مقننہ پارٹی کے لیڈر منتخب ہونے کی اطلاع گورنر کو دی۔ انہوں نے کانگریس، سی پی آئی، سی پی آئی (ایم)، وی سی کے اور آئی یو ایم ایل کی حمایت کے خطوط بھی پیش کیے۔‘‘ بیان میں مزید کہا گیا کہ گورنر نے سی جوزف وجے کو تمل ناڈو کا وزیراعلیٰ مقرر کرتے ہوئے حکومت تشکیل دینے کی دعوت دی ہے اور انہیں 13 مئی 2026 تک اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ حلف لینے کے بعد وجے 1967 کے بعد پہلے ایسے رہنما بن جائیں گے جو ڈی ایم کے اور اے آئی اے ڈی ایم کے کے دائرے سے باہر رہتے ہوئے تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ بنیں گے۔

ڈی ایم کے نے وجے کو دی مبارکباد

ڈی ایم کے کے ترجمان سراونن انا درائی نے ہفتہ کے روز اداکار سے سیاستداں بننے والے سی جوزف وجے کو تمل ناڈو میں حکومت سازی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ نتیجہ اتحادی جماعتوں کی حمایت اور ڈی ایم کے کارکنان کی زمینی سطح پر محنت کا ثمر ہے۔ اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے انا درائی نے کہا ’’تمل ناڈو کے نئے وزیر اعلیٰ وجے کو مبارکباد۔ وہ ڈی ایم کے اتحادیوں کی مدد سے وزیر اعلیٰ بننے جا رہے ہیں اور ہمارے رہنما ایم کے اسٹالن پہلے ہی واضح کر چکے تھے کہ وہ کسی آئینی بحران کے حق میں نہیں ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ تمل ناڈو کے عوام نے اپنا مینڈیٹ دیا ہے اور اس نتیجے میں اتحادی جماعتوں کے درمیان تال میل کا اہم کردار رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

US proposes fresh tariffs on India: امریکہ نے بھارت، چین سمیت 14 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف عائد کرنے کی پیش کی تجویز

ٹرمپ انتظامیہ نے صنعتی پیداوار میں ضرورت سے زیادہ گنجائش کو امریکی تجارت کیلئے نقصان…

13 minutes ago

MEA on Sheikh Hasina’s Extradition: شیخ حسینہ کی رضاکارانہ واپسی اور حوالگی کی درخواست دو الگ معاملات ہیں: وزارت خارجہ

شیخ حسینہ فی الحال ہندوستان میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے…

35 minutes ago

Building Collapses in Karachi: کراچی میں زیرِ تعمیر عمارت منہدم، ایک شخص ہلاک، 10 زخمی، کئی افراد ملبے میں دبے

رپورٹوں کے مطابق، پاکستان میں عمارتوں یا ان کی چھتوں کا منہدم ہونا ایک عام…

56 minutes ago

Nayi Chetna 5.0: وزیر اعظم مودی کی قیادت میں خواتین کو بااختیار بنانے کے ایک نئے دور کا آغاز: شیوراج سنگھ چوہان

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے بدھ کے روز ’نئی چیتنا 5.0‘ مہم کا آغاز…

1 hour ago