راجیہ سبھا چیئرمین جگدیپ دھنکڑ
نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکڑ نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے صدر جمہوریہ کے نام لکھے خط میں اپنی خرابی صحت کا حوالہ دیا ہے اور صدر جمہوریہ سے استعفیٰ قبول کرنے کی درخواست کی ہے۔ حالانکہ جگدیپ دھنکڑنے آج راجیہ سبھا کی کارروائی کی بھی قیادت کی تھی، وہ پوری طرح سے فٹ نظرآرہے تھے ،چار بجے تک راجیہ سبھا میں تھے لیکن اچانک انہوں نے اپنے استعفیٰ کا اعلان کردیا ہے، حالانکہ ان کی مدت کار 2027 میں ختم ہونے والی تھی ،لیکن نصف مدت کار میں ہی انہوں نے اچانک استعفیٰ دے دیا ہے جو کئی سوالوں کو جنم دے رہا ہے۔ حالانکہ آج ہی پی ایم مودی نے سینئر وزراء کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی تھی۔ اس میٹنگ کا ایجنڈہ بہت زیادہ واضح نہیں تھا۔ اب اس میٹنگ کو بھی اس فیصلے سے جوڑاجارہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ کسی اہم وجہ سے نائب صدر پر دباو بنا کر استعفیٰ لیا گیا ہے۔ حالانکہ یہ محض قیاس آرائی ہے۔
صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کے لکھے اپنے خط میں راجیہ سبھا چیئر اور نائب صدر جگدیپ دھنکڑ نے کہا کہ اپنے صحت کے خیال اور طبی مشوروں پر عمل کرنے کے لیے، میں فوری طور پر آئین کے آرٹیکل 67(اے) کے مطابق بھارت کے نائب صدر کے عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں۔میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،چونکہ آپ نے میری مدتِ ملازمت کے دوران مسلسل تعاون اور دلکش تعلقات کو برقرار رکھا۔میں وزیراعظم اور قابلِ احترام وزراءِ کونسل کا بھی شکرگزار ہوں۔ وزیراعظم کے تعاون اور حمایت ناقابلِ فراموش رہے ہیں، اور میری مدتِ ملازمت کے دوران ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔مجھے جو گرم جوشی، اعتماد، اور محبت پارلیمنٹ کے تمام قابلِ احترام اراکین سے ملی، وہ میری یادوں میں ہمیشہ محفوظ رہے گی۔
میں اپنے عظیم جمہوری نظام میں نائب صدر کے طور پر حاصل ہونے والے قیمتی تجربات اور بصیرتوں کا دل سے شکرگزار ہوں۔ہندوستان کی شاندار اقتصادی ترقی اور اس اہم دور میں غیر معمولی ترقی کو دیکھنا اور اس میں حصہ لینا میرے لیے اعزاز اور اطمینان کی بات ہے۔ اس تبدیلی کے دور میں خدمات انجام دینا واقعی ایک اعزاز ہے۔جب میں اس عہدے سے رخصت ہورہا ہوں، تو بھارت کی عالمی عروج اور شاندار کامیابیوں پر فخر محسوس کررہا ہوں اور اس کی شاندار مستقبل پر پختہ یقین رکھتا ہوں۔
بھارت ایکسپریس۔
گورنر سنتوش گنگوار نے کہا کہ تیر اندازی یکسوئی اور درست نشانے کا کھیل ہے۔…
پٹنہ کے باپو آڈیٹوریم میں 26 اکتوبر کو IVY بھوجپوری میوزک ایوارڈز 2026 کا انعقاد…
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ موجودہ عالمی نظام آج کے چیلنجز کا حل پیش…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی طویل عمر اور صحت مند زندگی کے لیے نیک…
آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (AISA) کی صدر نیہا بورا کی عرضی پر دہلی ہائی…
پولیس نے حضرت گنج تھانے میں شردھا دوبے سے تقریباً 6 گھنٹے تک پوچھ گچھ…