قومی

’’ایودھیا میں جو ہوا، وہ بہت ہی شرمناک‘‘، رام مندر میں چڑھاوا چوری کے بعد وی ایچ پی نے خود کو چمپت رائے سے کیا الگ

ایودھیا کے رام مندرمیں چڑھاوا چوری معاملے سے متعلق اٹھ رہے سوالوں کے بعد اب وشوہندو پریشد (وی ایچ پی) نے چمپت رائے سے خود کوالگ کرلیا ہے۔ چمپت رائے رام جنم بھومی تیرتھ چھیترٹرسٹ کے سربراہ ہیں۔ ایسے میں اب وی ایچ پی کی طرف سے چڑھاوا چوری معاملے کی پوری جانچ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ انڈیا ٹوڈے کودیئے گئے انٹرویومیں وشوہندو پریشد کے انٹرنیشنل صدرآلوک کمارنے کہا کہ تنظیم رام مندرٹرسٹ کے حالیہ فیصلوں کی کوئی ذمہ داری نہیں لیتا۔

انہوں نے واضح طورپر کہا کہ رام جنم بھومی آندولن میں وی ایچ پی کا کردارتبھی ختم ہوگیا تھا، جب اس جگہ پرمندربنانے کا مقصد پورا ہوگیا۔ وی ایچ پی کے بین الاقوامی صدرنے کہا کہ ہمارا کردار ختم ہوچکا ہے۔ ملک کے کسی بھی حصے میں مندر بنانا یا انہیں چلانا وی ایچ پی کا کام نہیں ہے۔ ٹرسٹ ہی انہیں چلائے گا اورٹرسٹ میں جو کچھ بھی ہوگا، اس کی ذمہ داری ٹرسٹ کی ہی ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آرایس ایس یا حکومت پراس کی جوابدہی ڈالنے کی کوشش کرنا غلط ہوگا۔

چمپت رائے کے کاموں سے خود کوکیا الگ

انہوں نے مزید کہا کہ میں رام جنم بھومی تیرتھ چھیترکے جنرل سکریٹری کے طورپرچمپت رائے کے کاموں سے خود کوالگ کررہا ہوں۔ ان کا یہ بیان سیاسی طورپرایسے حساس وقت میں آیا ہے، جب ملک کے سب سے اہم مذہبی مقامات میں سے ایک کی نگرانی کرنے والے ٹرسٹ کے کام کاج اورشردھالووں (عقیدت مندوں) کے چڑھاوے کے استعمال سے متعلق جانچ پڑتال تیزہوگئی ہے۔ رام جنم بھومی تیرتھ چھیترٹرسٹ کے جنرل سکریٹری بننے سے پہلے لمبے وقت تک وی ایچ پی سے جڑے رہے چمپت رائے نے مالی بدعنوانیوں کے بڑھتے الزامات کے سبب اخلاقی بنیاد پراپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) کی ابتدائی جانچ کے بعد بنے دباو کے درمیان ہی ٹرسٹی انل مشرا نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔

ایودھیا میں جو ہوا، وہ بہت ہی شرمناک: آلوک کمار

چمپت رائے کے تنظیم کے ساتھ لمبے وقت تک وابستگی سے متعلق وی ایچ پی پراٹھ رہے سوالوں کے درمیان آلوک کمار نے کہا کہ سپریم کورٹ کے مندرتعمیر کا راستہ صاف کرنے کے بعد سے ٹرسٹ آزادانہ طورپر کام کرتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا، “ایودھیا میں جو ہوا ہے، وہ بہت ہی شرمناک اورتوہین آمیز ہے۔ ہم سبھی دنیا بھرکے ہندوخاص طورپروہ لوگ، جنہوں نے چندہ دیا، کارسیوک اوران کی فیملی اس معاملے سے بہت زیادہ پریشان ہیں۔” آلوک کمار نے ترک دیا کہ مندرانتظامیہ کی ذمہ داری ٹرسٹ کی تھی، نہ کہ وی ایچ پی کی۔ رام جنم بھومی فیصلے کے بعد کے اپنے رخ کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنظیم نے صاف طورپرکہا تھا کہ وہ نہ تومندرکی تعمیرکرے گا اورنہ ہی اسے چلائے گا۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Asian Games 2026: ایشین گیمز میں بھارت کا ڈنکا، خواتین ٹیم نے جیتا گولڈ میڈل، وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…

29 minutes ago

Prime Minister Narendra Modi: ’مکسڈ مارشل آرٹس میں بھارت کا تاریخی کمال…‘، وزیر اعظم نریندر مودی نے سچیکا تاریال کو دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…

1 hour ago

Student Death DJ Noise: بلرام پور، گنیش وسرجن کے دوران طالبہ کی اچانک موت، ڈی جے کی تیز آواز پر اٹھے سوال

ڈیوائن پبلک اسکول کی طالبہ کی وسرجن تقریب کے دوران اچانک طبیعت بگڑی، بعد میں…

3 hours ago