قومی

Adhir Ranjan Meets PM Modi: بنگال کے کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری کی وزیراعظم مودی سے ملاقات، سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیاں تیز

مغربی بنگال کانگریس کے سینئر اور بے باک لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے پیر کے روز دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ پارلیمنٹ یا کسی سرکاری تقریب سے ہٹ کر ہونے والی اس ذاتی ملاقات نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ اگرچہ ادھیر رنجن نے اس ملاقات کو بنگال کے مہاجر مزدوروں کے مفاد سے جوڑ کر پیش کیا ہے، لیکن سیاسی مبصرین اسے کانگریس سے ان کی ناراضی اور ممکنہ سیاسی رخ بدلنے کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔

وزیر اعظم  مودی سے ملاقات کے بعد ادھیر رنجن چودھری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بنگال کے مہاجر مزدور ملک کے مختلف حصوں میں کام کر رہے ہیں اور خاص طور پر بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں میں انہیں زیادتیوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اڈیشہ میں حال ہی میں ایک بنگالی مزدور کو بے دردی سے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔ ادھیر رنجن کے مطابق انہوں نے اس معاملے کی تفصیل وزیر اعظم  مودی کو خط کے ذریعے بھی فراہم کی ہے اور بتایا ہے کہ مزدوروں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے۔

اگرچہ سرکاری طور پر ملاقات کا مقصد مزدوروں کے مسائل بتایا گیا ہے، لیکن اس کی ٹائمنگ پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ سیاسی حلقوں میں یہ بحث عام ہے کہ ادھیر رنجن کچھ عرصے سے کانگریس قیادت سے ناراض چل رہے ہیں۔ قابلِ ذکر ہے کہ 28 دسمبر کو کانگریس کے یومِ تاسیس کے موقع پر وہ دگ وجے سنگھ اور ششی تھرور کے ساتھ نظر آئے تھے، جہاں ان کی خاموشی اور انداز نے بھی کئی قیاس آرائیوں کو جنم دیا تھا۔

مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کے ساتھ کانگریس کے بدلتے سیاسی تعلقات اور بائیں محاذ کی کمزوری کے پس منظر میں ادھیر رنجن کی وزیر اعظم مودی سے ملاقات کو محض اتفاق نہیں مانا جا رہا۔ چرچا ہے کہ انتخابات سے قبل وہ کوئی بڑا سیاسی فیصلہ لے سکتے ہیں۔ یہ ملاقات واقعی ان کی “اندرونی آواز” کی بیداری ہے یا پھر دباؤ کی سیاست، اس کا فیصلہ آنے والا وقت ہی کرے گا، مگر اس پیش رفت نے کانگریس قیادت کی تشویش ضرور بڑھا دی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

MEA condemns Oman ship attack: عمان کے ساحل کے قریب کارگو جہاز پر حملہ، ایک ہندوستانی ملاح کی موت، بھارت نے واقعے کی مذمت کی

ہندوستان نے تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کے واقعات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے خطے…

14 minutes ago

Two Helicopters Collide During Landing in Nepal: نیپال میں لینڈنگ کے دوران دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، ایک شخص کی موت

 نیپال میں بلند پہاڑی علاقوں اور ماؤنٹ ایورسٹ کے اطراف سیاحوں اور کوہ پیماؤں کو…

50 minutes ago

Union Home Minister Amit Shah: چھتیس گڑھ راجیہ اتسو کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے امت شاہ، تین اہم پروگراموں میں لیں گے حصہ

راجیہ اتسو کی اختتامی تقریب کے دوران ریاست کی خواتین کے لیے چلائی جانے والی…

1 hour ago

Test of Leadership: اقتدار، سوال اور قیادت کی آزمائش

بھارتی جمہوریت کی سب سے بڑی طاقت یہ ہے کہ ہر شہری کو سوال پوچھنے…

3 hours ago