قومی

Fog triggers vehicle pile-up on: یوپی سے ہریانہ تک کہرے کا قہر،ریواڑی اور گریٹر نوئیڈا میں کم حد نگاہ کے باعث گاڑیاں ٹکرائیں

اتر پردیش سے لے کر ہریانہ تک گھنے کہر ےنے معمولاتِ زندگی درہم برہم کر دیے ہیں۔ اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا اور ہریانہ کے ریواڑی میں کہر ےکے باعث سنگین سڑک حادثات پیش آئے، جہاں کم حدِ نگاہ کی وجہ سے کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ دونوں ریاستوں کے مختلف اضلاع میں پیش آئے ان حادثات میں متعدد گاڑیاں بری طرح متاثر ہوئیں جبکہ کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔ حادثات کے بعد پولیس ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور حالات کو قابو میں لیا۔

ٹھنڈ اور کہر ےکے باعث جہاں ایک طرف عوامی زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے، وہیں کہر اب سڑک حادثات کی بڑی وجہ بنتا جا رہا ہے۔ ہریانہ کے ریواڑی ضلع میں نیشنل ہائی وے تین سو باون ڈی پر کہر کا شدید اثر دیکھا گیا۔ ریواڑی کے گاؤں گوراوڑا کے قریب ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا جس سے علاقے میں افرا تفری مچ گئی۔

کم حدِ نگاہ حادثے کی بڑی وجہ

حادثے کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ گھنے کہرے کے سبب تین سے چار بسیں آپس میں زور دار طریقے سے ٹکرا گئیں۔ پولیس کی ابتدائی جانچ میں حادثے کی وجہ کم حدِ نگاہ کو قرار دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بس ریواڑی سے جھجھر کی جانب جا رہی تھی۔ ذرائع کے مطابق زخمی افراد کو علاج کے لیے قریبی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس فی الحال معاملے کی تفصیلی جانچ میں مصروف ہے۔

گریٹر نوئیڈا میں بھی کہر کا اثر

دہلی سے متصل گریٹر نوئیڈا میں بھی کہر ےکے باعث بڑا سڑک حادثہ پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق گھنے کہر کی وجہ سے دادری جی ٹی روڈ پر آدھا درجن کے قریب گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس سے کئی گاڑیاں بری طرح نقصان زدہ ہو گئیں۔

پولیس نے ٹریفک بحال کرایا

گریٹر نوئیڈا میں پیش آئے حادثے میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، جب کہ حادثے کے بعد ہائی وے پر طویل جام لگ گیا۔ اطلاع ملتے ہی دادری پولیس موقع پر پہنچی اور ٹریفک بحال کرنے کی کارروائی شروع کی۔ پولیس نے کرین کی مدد سے خراب گاڑیوں کو سڑک کے کنارے ہٹایا اور آمدورفت کو بحال کیا۔ کہر کے باعث سڑک حادثات میں مسلسل اضافہ تشویش کا باعث بنتا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Notice Movie Review: ایک سو پچاس سال پرانی دکان پر سرکاری نوٹس، نظام سے ٹکرائے ارون گوول

’نوٹس‘ کی سب سے بڑی خوبی اس کا سماجی موضوع اور ارون گوول و دیپیکا…

5 minutes ago

Shehzad Poonawalla: ’رائز اینڈ فال 2‘ کے فاتح بنے شہزاد پونا والا، جیتی 35 لاکھ روپے کی انعامی رقم

’رائز اینڈ فال 2‘ میں کامیڈین ہرش گجرال نے اپنی مزاحیہ اداکاری سے خوب رنگ…

15 minutes ago

شریانش موہن نے این سی پی یو ایل کے ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالا، قومی اردو کونسل کے ذمہ داران نے کیا استقبال

ہندوستانی زبانوں اور ادب سے اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا…

2 hours ago