لوک سبھا الیکشن ختم ہونے سے ابھی کچھ ہی دن گزرے ہیں کہ ایک بار پھر سے ای وی ایم کی ساکھ پر سوال کھڑے ہونے لگے ہیں۔ در اصل، سنڈے مڈ ڈے اخبار نے ایک رپورٹ شائع کیا ہے، جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ لوک سبھا انتخبات کے دوران ممبئی میں ایک شخص اپنے مبائل فون سے ای وی ایم کو ہیک کرنے کا ٹرک جانتا ہے۔ اسی رپورٹ کو ایکس پر شیئر کرتے ہوئے کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ای وی ایم پر پھر سے سوال کھڑے کر دیے ہیں۔
انہوں نے ایکس پر لکھا، ’’ہندوستان میں ای وی ایم ایک ’’بلیک باکس‘‘ ہیں اور کسی کو بھی ان کی جانچ پڑتال کی اجازت نہیں ہے۔ ہمارے انتخابی عمل میں شفافیت کے تعلق سے شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ جب اداروں میں احتساب کی کمی واقع ہو جاتی ہے تو جمہوریت ایک دکھاوا اور دھوکہ دہی کا شکار ہو جاتی ہے۔‘‘
بتا دیں کہ سنڈے مڈ ڈے کے مطابق، تحقیقات کے دوران، ونرائی پولیس کو پتہ چلا ہے کہ شیوسینا امیدوار رویندر وائیکر کا رشتہ دار ملزم منگیش پنڈیلکر نے ممبئی شمال مغربی لوک سبھا سیٹ 48 ووٹوں سے جیتی تھی- وہ فون استعمال کر رہا تھا جو الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) سے جڑا ہوا تھا۔ پولیس نے کہا کہ اس موبائل فون کا استعمال او ٹی پی بنانے کے لیے کیا گیا تھا جس نے ای وی ایم مشین کو کھول دیا تھا، جسے نیسکو سینٹر کے اندر 4 جون کو استعمال کیا گیا تھا۔
ونرائی پولیس نے ملزم منگیش پنڈیلکر اور دنیش گورو کو ایک CRPC 41A نوٹس بھی بھیجا ہے جو الیکشن کمیشن (EC) کے ساتھ ENCORE (پول پورٹل) آپریٹر تھے۔ پولیس نے اب موبائل فون کو فرانزک سائنس لیبارٹری (ایف ایس ایل) کو بھیج دیا ہے تاکہ موبائل فون کا ڈیٹا بھی حاصل کیا جا سکے اور فون پر موجود فنگر پرنٹس بھی لے رہے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ 4 جون کو نیسکو سینٹر میں ممبئی شمال مغربی لوک سبھا حلقہ کے ووٹوں کی گنتی کے دوران پیش آیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…