قومی

Vande Bharat Train will boost tourism: بنگلور میں وندے بھارت ٹرینوں کا افتتاح  کے موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ  وندے بھارت ٹرین سے سیاحت، تجارت اور رابطے کو فروغ ملے گا

وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو کرناٹک کے بنگلور میں کے ایس آر ریلوے اسٹیشن سے تین وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائی۔ ان ٹرینوں میں بنگلور تا بیلگاوی، امرتسر تا شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا اور ناگپور تا پونے شامل ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیر اعظم نے لکھا کہ ان ٹرینوں کے آغاز پر انہیں خوشی ہے۔

سیاحت اور معیشت کو تقویت

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ٹرینیں سیاحت، تجارت اور کنیکٹیویٹی کو فروغ دیں گی۔ بنگلور کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنگلور میٹرو کی یلو لائن خاص طور پر آئی ٹی سیکٹر سے وابستہ افراد کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی اور اہم شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ کم کرے گی۔

میٹرو کے تیسرے مرحلے کی بنیاد

آپریشن سندور کے بعد پہلی بار بنگلور آنے پر وزیراعظم مودی نے میٹرو کی یلو لائن کا افتتاح اور تیسرے مرحلے کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور کی کامیابی جدید ٹیکنالوجی اور میک ان انڈیا کی طاقت کا نتیجہ ہے جس میں بنگلور اور کرناٹک کے نوجوانوں نے اہم کردار ادا کیا۔

آپریشن سندور میں بھارت کی طاقت کا مظاہرہ

وزیراعظم نے کہا کہ اس آپریشن میں بھارتی افواج کی کامیابی، سرحد پار کئی کلومیٹر اندر دہشت گرد ٹھکانوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت اور پاکستان کو چند گھنٹوں میں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کی طاقت دنیا نے دیکھی۔

نیو انڈیا کا استعارہ

وزیراعظم مودی نے کہا کہ بنگلور آج نیو انڈیا کے عروج کی علامت کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔ یہ ایک ایسا شہر ہے جس کی روح میں فلسفہ اور عمل میں ٹیکنالوجی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس شہر نے عالمی آئی ٹی نقشے پر بھارت کو نمایاں مقام دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

4 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

5 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

5 hours ago