قومی

Amit Shah: امت شاہ نے بنگلورو میٹرو یلو لائن اور وندے بھارت ٹرینوں کے افتتاح پر عوام کو دی مبارکباد

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے بنگلورو میں نمّا میٹرو یلو لائن اور تین نئی وندے بھارت ٹرینوں کے افتتاح پر کرناٹک کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ ترقیاتی منصوبے ملک میں جدید اور موثر سفری نظام کو فروغ دینے میں اہم سنگِ میل ثابت ہوں گے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے لکھا کہ ’’کرناٹک کے لوگوں کو وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے بنگلورو میں نمّا میٹرو یلو لائن اور وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو جھنڈی دکھائے جانے پر مبارکباد۔ بنگلورو-بیلاگاوی، امرتسر-شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا اور ناگپور-پونے کو جوڑنے والی تین وندے بھارت ٹرینیں سفر کو زیادہ اسمارٹ، تیز اور زیادہ کارآمد بنا کر ہمارے ترقیاتی سفر کو تیز تر کریں گی۔ وہیں بنگلورو میں نئی میٹرو لائن بغیر کسی رکاوٹ کے سفر کے وقت کو مزید کم کرے گی۔‘‘

واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ہی دن میں بنگلورو کے راگی گڈا میٹرو اسٹیشن سے نمّا میٹرو کی یلو لائن کا افتتاح کیا، جو آر وی روڈ سے بومہ سندرا تک تقریباً 19 کلومیٹر کے فاصلے پر مشتمل ہے۔ اس کے ساتھ ہی تین نئی وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا، جو بنگلورو-بیلاگاوی، امرتسر-شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا اور ناگپور-پونے کو آپس میں جوڑتی ہیں۔ اس کے علاوہ پی ایم مودی نے بنگلورو میٹرو کے فیز-3 کا بھی سنگِ بنیاد رکھا۔ ان منصوبوں کا مقصد شہریوں کو زیادہ آرام دہ، محفوظ اور تیز رفتار سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ ان جدید ریل اور میٹرو نیٹ ورکس سے نہ صرف مقامی معیشت کو تقویت ملے گی بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

4 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

4 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

5 hours ago