بھارت ایکسپریس۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اتراکھنڈ کے یکساں سول کوڈ کو منظوری دے دی ہے۔ اس کے بعد اتراکھنڈ ملک کا پہلا صوبہ بن گیا ہے، جہاں یوسی سی نافذ ہوگا۔ یہ جانکاری وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے سوشل میڈیا سائٹ (ایکس) پر دی ہے۔ انہوں نے لکھا- ہم سبھی ریاست کے باشندوں کے لئے یہ انتہائی خوش اور قابل فخر لمحہ ہے کہ ہماری حکومت کے ذریعہ اتراکھنڈ اسمبلی میں منظور یکساں سول کوڈ بل کو آج صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اپنی منظوری فراہم کی ہے۔
پشکرسنگھ دھامی نے لکھا- یقینی طور پر ریاست میں شہریت ترمیمی قانون نافذ ہونے سے سبھی شہریوں کو یکساں حقوق ملنے کے ساتھ ہی خواتین پر ہو رہے استحصال پربھی روک لگ جائے گی۔ ریاست میں سماجی مساوات کی اہمیت کو ثابت کرتے ہوئے ہم آہنگی کو فروغ دینے میں #UniformCivilCode اہم کردارادا کرے گا۔
حکومت نے جاری کیا گزٹ
پشکرسنگھ دھامی نے لکھا- وزیراعظم نریندر مودی کے وژن کے مطابق ہماری حکومت شہریوں کے مفاد کے تحفظ اوریہ اتراکھنڈ کی اصل شکل کو برقراررکھنے کے لئے پرعزم ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے 7 فروری کو اتراکھنڈ اسمبلی میں یکساں سول کوڈ منظورکیا گیا تھا۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے منظوری ملنے کے بعد اتراکھنڈ حکومت نے گزٹ بھی جاری کیا ہے۔ گزٹ میں کہا گیا ہے- ہندوستان کا آئین آرٹیکل 201 کے تحت صدر جمہوریہ نے اتراکھنڈ اسمبلی کے ذریعہ منظورکئے گئے یکساں سول کوڈ، اتراکھنڈ 2024 بل پر11 مارچ، 2024 کو منظوری فراہم کی اوروہ اتراکھنڈ ایکٹ نمبر:-03، سال 2024 تک، عام لوگوں کی معلومات کے لیے اس نوٹیفکیشن کے ذریعہ شائع کیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…
امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…
ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…
اس ماہ کے شروع میں قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے جاری کردہ پہلے…