نئی دہلی:اتر پردیش دیوس 2026 اس بار ایک نئے، وسیع اور عالمی سطح کے انداز میں منایا جا رہا ہے۔ ’وکست بھارت–وکست اتر پردیش‘ کی تھیم کے تحت منعقد ہونے والا یہ تین روزہ جشن 24 سے 26 جنوری تک جاری رہے گا، جس کی گونج نہ صرف ریاست بلکہ ملک اور بیرونِ ملک تک سنائی دے گی۔ فجی سے لے کر تھائی لینڈ تک مقیم اتر پردیش کے باشندے اس تقریب کے ذریعے ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر جڑیں گے۔ یوپی دیوس کا مرکزی پروگرام ریاستی دارالحکومت لکھنؤ میں واقع نوتعمیر شدہ راشٹر پریرنا استھل میں منعقد کیا جائے گا۔ اس شاندار تقریب کا افتتاح مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ کریں گے۔ اس موقع پر گورنر آنندی بین پٹیل، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، نائب وزرائے اعلیٰ کیشو پرساد موریہ اور برجیش پاٹھک کے علاوہ حکومت کے متعدد وزرا، عوامی نمائندے اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات شرکت کریں گی۔ پروگرام کی براہ راست نشریات دوردرشن کے ذریعے پورے صوبے میں دکھائی جائیں گی تاکہ ہر شہری اس جشن کا حصہ بن سکے۔
اس سال یوپی دیوس کی سب سے بڑی خاص بات ’ایک جنپد–ایک پکوان‘ اسکیم ہوگی۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے تصور پر مبنی اس اقدام کے تحت اتر پردیش کے تمام اضلاع کے روایتی اور مشہور کھانے ایک ہی مقام پر دستیاب ہوں گے۔ اس کا مقصد ریاست کی بھرپور اور متنوع غذائی ثقافت کو ملک ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر متعارف کرانا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ’ایک جنپد–ایک پروڈکٹ‘ اسکیم کے تحت ہنرمندوں کی تیار کردہ مصنوعات، دستکاری، اور جی آئی ٹیگ والی اشیا کی شاندار نمائش اور فروخت بھی کی جائے گی۔ یوپی دیوس کے موقع پر ’اتر پردیش گورو سمان 2025-2026‘ بھی پیش کیے جائیں گے۔ تعلیم، ادب، زراعت، خواتین کو بااختیار بنانے اور خلائی سائنس جیسے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی پانچ ممتاز شخصیات کو اس اعزاز سے نوازا جائے گا۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ یووا ادیمی وکاس ابھیان کے تحت بہترین کارکردگی دکھانے والے اضلاع کو بھی انعامات دیے جائیں گے۔
اسی دوران وزیر اعلیٰ کی جانب سے او ڈی او پی اسکیم کی باضابطہ شروعات اور سردار ولبھ بھائی پٹیل ایمپلائمنٹ اینڈ انڈسٹریل زون یوجنا کا افتتاح بھی کیا جائے گا، جس سے ریاست میں روزگار اور صنعتی ترقی کو نئی سمت ملنے کی امید ہے۔ یوپی دیوس 2026 کی ایک اور نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ اس سال یہ جشن بیرونِ ملک بھی منایا جائے گا۔ مختلف ممالک میں بھارتی سفارت خانوں اور دیگر ریاستوں کے لوک بھونز میں تقریبات منعقد ہوں گی۔ فجی، ماریشس، مالدیپ، سنگاپور اور تھائی لینڈ جیسے ممالک میں مقیم اتر پردیش کے باشندوں کو اعزاز دیا جائے گا اور انہیں ریاست کی ثقافت، سرمایہ کاری کے مواقع اور ترقی کے سفر سے جوڑا جائے گا۔ اس طرح یوپی دیوس 2026 اتر پردیش کی شناخت کو عالمی سطح پر مزید مضبوط کرنے کا ذریعہ بنے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو
امت شاہ کے لکھنؤ دورے اور ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد 2027 اور…
لکھنؤ میں بی جے پی کی ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد قیاس آرائیاں…
سپریم کورٹ نے اتر پردیش میں ووٹر لسٹ سے نام حذف کرانے کے لیے بڑی…
وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ افسوسناک خبر سن کر انہیں گہرا…
وزیر داخلہ نے کہا ’’راہل بابا، میں آپ دونوں، یعنی آپ اور اکھلیش یادو کو…
تقریباً 90 منٹ تک جاری رہنے والے اس ڈرامے میں بنکم چندر چٹوپادھیائے کے 1882…