قومی

USIBC lauds India’s GST reforms: ’’ٹیکس ڈھانچے میں نرمی سے عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا‘‘—یو ایس آئی بی سی کا بھارت کی جی ایس ٹی اصلاحات کا خیر مقدم

واشنگٹن/نئی دہلی: یو ایس انڈیا بزنس کونسل (USIBC) نے بھارت میں حالیہ جی ایس ٹی (Goods and Services Tax) اصلاحات کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی، جی ایس ٹی کونسل اور وزارتِ خزانہ کی تعریف کی ہے۔ کونسل کا کہنا ہے کہ ٹیکس سلیب کی معقول تقسیم اور اہم شعبوں میں شرحِ ٹیکس میں کمی سے نہ صرف کاروباری ماحول بہتر ہوگا بلکہ عالمی سرمایہ کاری، کھپت اور صارفین کیلئے سہولت میں اضافہ ہوگا۔

خوراک اور صحت جیسے اہم شعبوں میں ٹیکس میں کمی

یو ایس آئی بی سی نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹیکس میں کمی کا اطلاق خوراک، ہیلتھ کیئر، جان بچانے والی ادویات، قابلِ تجدید توانائی اور الیکٹرانکس جیسے شعبوں پر ہوگا۔ ’’ہم حکومت کی ان کوششوں کو سراہتے ہیں جن کا مقصد کھپت بڑھانا اور بھارت میں کاروبار کرنے کی آسانی کو فروغ دینا ہے۔‘‘ کونسل کے مطابق یہ اصلاحات صارفین کیلئے اشیاء کو زیادہ سستا اور کاروبار کیلئے منافع بخش بنائیں گی۔

سادہ، شفاف اور مؤثر ٹیکس نظام کی طرف بڑا قدم

بیان میں مزید کہا گیا: ’’ٹیکس سلیب کی معقول تقسیم سادہ، شفاف اور مؤثر ٹیکس نظام کی تشکیل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس طرح کی دوراندیش اصلاحات نہ صرف بھارت میں کاروباری ماحول کو بہتر بناتی ہیں بلکہ عالمی سرمایہ کاروں کو یہ پیغام دیتی ہیں کہ ملک ترقی اور کاروباری آسانی کیلئے پرعزم ہے۔‘‘ یو ایس آئی بی سی نے حکومت کی معاشی شمولیت اور پائیداری کو فروغ دینے کی کوششوں کی بھی تعریف کی، اور کہا کہ یہ ٹیکس اصلاحات ایک مضبوط اور سرمایہ کار دوست معیشت بنانے کے وسیع تر منصوبے سے ہم آہنگ ہیں۔

امریکہ-بھارت تجارتی تعلقات کیلئے مثبت اشارہ

کونسل نے امید ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں امریکہ اور بھارت کے اقتصادی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ ’’ہم بھارتی حکومت اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ان اصلاحات کو آگے بڑھانے، دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور ایک زیادہ جامع اور پائیدار معاشی مستقبل کے قیام کیلئے پرعزم ہیں۔‘‘

عام آدمی کو ملے گا فائدہ

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ 12 فیصد اور 18 فیصد کے ٹیکس سلیب کو 5 فیصد اور 18 فیصد کے دوہرے ڈھانچے میں ضم کر دیا گیا ہے، جبکہ Sin Goods کیلئے 40 فیصد کی شرح برقرار رہے گی۔ یہ اقدام ’’اگلی نسل کی جی ایس ٹی اصلاحات‘‘ کا حصہ ہے، جس کا مقصد سستی، کھپت اور معاشی کارکردگی میں اضافہ ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

4 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

5 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

6 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

7 hours ago