قومی

USA denied china absurd claim on Arunachal Pradesh: امریکہ نے اروناچل پردیش پر چین کے دعوے کو کر دیا مسترد ،شی جنپنگ کو دکھایا آئینہ

امریکہ نے اروناچل پردیش پر چین کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔ امریکہ نے کہا کہ ہم یکطرفہ طور پر سرحد میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کی بھرپور مخالفت کریں گے۔ دراصل، حال ہی میں پی ایم مودی نے اروناچل پردیش کا دورہ کیا تھا اور وہاں سیلا ٹنل کا افتتاح کیا تھا۔ پی ایم مودی کے دورے کے بعد چین نے وزیر اعظم کے دورے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیاتھا۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ امریکہ اروناچل پردیش کو ہندوستان کا حصہ سمجھتا ہے اور ہم ایل اے سی پر یکطرفہ کارروائی، فوجی یا سول کے ذریعے کسی بھی قسم کی تبدیلی کے خلاف ہیں۔

 پی ایم مودی کے اروناچل پردیش کے دورے پر، چین کی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ژیچانگ (تبت کا چینی نام) چین کا اٹوٹ حصہ ہے اور چین اروناچل پردیش پر ہندوستان کے مبینہ قبضے کو کبھی قبول نہیں کرے گا۔ چین اروناچل پردیش کو تبت کا حصہ مانتا ہے۔ تاہم چین کے بیان کے بعد بھارتی وزارت خارجہ نے بھی چین کو سخت الفاظ میں جواب دیتے ہوئے اروناچل پردیش پر چین کو آئینہ دکھا دیا۔ ہندوستانی وزارت خارجہ نے  ایک بیان میں کہا کہ چین کی وزارت دفاع کا دعویٰ مکمل طور پر مضحکہ خیز ہے۔ اروناچل پردیش ہندوستان کا اٹوٹ انگ تھا، ہے اور رہے گا۔

امریکی حکومت نے کہا کہ وہ گروپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے معاملے میں بھارت کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ گزشتہ سال ہندوستانی شہری نکھل گپتا پر امریکہ میں خالصتانی دہشت گرد گروپتون سنگھ پنو کے قتل کی سازش کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ اس پر الزام ہے کہ نکھل گپتا بھارتی حکومت کے ایک اہلکار کے ساتھ مل کر پنوں کے قتل کی سازش کر رہے تھے۔ حکومت ہند بھی اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے اہلکار ڈونالڈ لو نے پارلیمنٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کو بتایا کہ ہم بھارت کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ اس کے پیچھے والوں کا احتساب کیا جائے۔ڈونلڈ لو نے کہا کہ ‘یہ دونوں ممالک کے درمیان ایک سنجیدہ معاملہ ہے۔ محکمہ انصاف نے الزام لگایا ہے کہ ایک بھارتی شہری بھارتی حکومت کے ایک اہلکار کے کہنے پر امریکہ میں ایک امریکی شہری کو قتل کرنے کی سازش کر رہا تھا۔ ہم اس معاملے کو بہت سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور اس معاملے پر ہندوستان کی اعلیٰ قیادت سے رابطے میں ہیں۔ بھارت نے بھی ایک کمیٹی بنا کر معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

KK Menon on cinema and entertainment: سنیما اور انٹرٹینمنٹ ​​پر کے کے مینن نے کہا، ’یہ بزنس آف ایموشن ہے‘

اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…

6 hours ago

India vs New Zealand: سرفراز خان کا بلے بازی آرڈر بدلنے پریہ عظیم کھلاڑی ناراض، گمبھیر-روہت پرلگائے الزام

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…

7 hours ago

کانگریس پرالزام حقیقت سے دور… مفت اسکیم سے متعلق وزیراعظم مودی کے طنزپرپرینکا گاندھی کا پلٹ وار

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…

8 hours ago