ہندوستان میں امریکہ کے سفیر ایرک گارسیٹی نے آج دہلی میں کانگریس صدر اور راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما ملکارجن کھرگے سے ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات دہلی میں واقع ملکارجن کھرگے کی رہائش گاہ پر ہوئی ہے۔قریب ایک گھنٹے تک چلنے والی اس میٹنگ میں ہندوستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق امریکی سفیر نے آئندہ چار ریاستوں کے انتخابات کے ممکنہ نتائج اور اس کے اثرات جو مرکز میں موجودہ حکومت پر پڑ سکتے ہیں ،اس حوالے سے انہوں نے کافی سنجیدگی سے جاننے کی کوشش کی ۔ انہوں نے کانگریس صدر سے مرکز کی موجودہ حکومت اور اتحادیوں کے تال میل کے علاوہ آئندہ چند ماہ کے اندر سیاسی اتھل پتھل کے امکانات پر بھی بہت کچھ جاننے اور سمجھنے کی کوشش کی۔ کانگریس کی جانب سے اس میٹنگ کو لیکر ابھی تک کوئی آفیشیل بیان جاری نہیں کیا گیا ہے ،البتہ مانا یہ جارہا ہے کہ بہت جلد اس ملاقات کے بارے میں تفصیلی بیانیہ جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سفارتی سطح پر ایسی ملاقات کے سیاسی معانی بہت بڑے ہوتے ہیں ۔ اس ملاقات کے بعد اس خدشے کو اب تقویت ملنے کی امید ہے جس میں کہا جارہا ہے کہ آئندہ چند ماہ بعد جب اسمبلی انتخابات کے نتائج آئیں گے اس کے بعد مخلوط حکومت میں مزید اختلافات دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔اور اس کے نتائج کچھ بھی ہوسکتے ہیں، چونکہ کئی اتحادی ابھی سے ہی ناراض ہیں اور کئی نے اپنے سخت تیور بھی دکھا دیئے ہیں،ایسے میں ہریانہ، مہاراشٹر،جموں کشمیر کے اسمبلی انتخابات کے نتائج کےبعد دہلی کا سیاسی موسم یکسربدلنے کا اندازہ لگایا جارہا ہے، شاید کچھ حد تک امریکہ نے بھی اس کو بھانپ لیا ہے اور اسی وجہ سے انہوں نے انڈیا الائنس کے کنوینر ملکارجن کھرگے سے ملاقات کی ہے۔لیکن فی الحال یہ سب اندازے ہیں ۔ امریکی سفارتخانے اور کانگریس دفتر سے آفیشیل بیان کا انتظار ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…
آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…
امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…