مرکزی حکومت نے واضح کیا ہے کہ جاری خریف سیزن میں ملک بھر میں اہم کھادوں کی فراہمی اطمینان بخش رہی ہے اور کسی غیر معمولی قلت کا کوئی امکان نہیں ہے۔ یہ وضاحت یوریا اور ڈی اے پی کی ممکنہ کمی سے متعلق خدشات کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔
یوریا کی دستیابی اور فروخت
وزارت کیمیکلز و فرٹیلائزرز کے مطابق، خریف 2025 میں یوریا کی پرو رانا (Pro-rata) ضرورت 1.43 کروڑ ٹن تھی، جبکہ دستیابی 1.83 کروڑ ٹن رہی۔ اب تک 1.55 کروڑ ٹن فروخت ہو چکی ہے۔
ڈی اے پی کی صورتحال
ڈی اے پی کی ضرورت 45 لاکھ ٹن کے مقابلے میں 49 لاکھ ٹن دستیاب ہے، جن میں سے 33 لاکھ ٹن پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں۔
این پی کے کھادوں کی فراہمی
این پی کے (NPK) کھادوں کی ضرورت 58 لاکھ ٹن ہے، جبکہ دستیابی تقریباً 97 لاکھ ٹن رہی۔ اس میں سے اب تک 64.5 لاکھ ٹن فروخت کی جا چکی ہے۔
گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافہ
20 اگست 2025 تک یوریا کی فروخت پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 13 لاکھ ٹن زیادہ رہی۔ وزارت کے مطابق، اس اضافے کے باوجود حکومت نے ملکی پیداوار میں اضافہ اور عالمی ٹینڈرز کے ذریعے خریداری کر کے ملک بھر میں بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی۔
سپلائی پلان اور منصوبہ بندی
ہر فصل کے سیزن سے قبل وزارت زراعت و کسان بہبود ریاست وار کھادوں کی ضرورت کا تخمینہ لگاتی ہے۔ اس بنیاد پر وزارت فرٹیلائزرز ماہانہ، ریاست وار اور کمپنی وار سپلائی پلان جاری کرتی ہے۔
عالمی حالات کے اثرات
بیان میں کہا گیا کہ موجودہ جیو پولیٹیکل صورتحال نے کھاد کی سپلائی کو متاثر کیا ہے۔ ریڈ سی بحران کے باعث جہاز رانی کے راستے کی تبدیلی نے خاص طور پر ڈی اے پی کی ترسیل میں وقت بڑھا دیا ہے۔ روس-یوکرین جنگ اور اسرائیل-ایران تنازع نے عالمی منڈی میں کھاد کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔
بین الاقوامی معاہدات سے سپلائی کا تحفظ
مراکش کے ساتھ بھارتی کھاد کمپنیوں کے کنسورشیم نے 25 لاکھ ٹن ڈی اے پی کی سپلائی کا معاہدہ کیا۔ جولائی 2025 میں سعودی عرب کے ساتھ طویل مدتی معاہدہ ہوا، جس کے تحت 2025-26 سے پانچ سال تک ہر سال 31 لاکھ ٹن ڈی اے پی فراہم کیا جائے گا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات ملک کی طویل المدتی کھاد ضرورتوں کو پورا کرنے اور بروقت سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
لال کرشن اڈوانی ملک کے سینئر سیاست دانوں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کا سیاسی…
یہ دردناک واقعہ گریٹر نوئیڈا کے ربوپورہ تھانہ علاقے کے تحت آنے والے گاؤں نگلا…
مہا سپتمی کے موقع پر عقیدت مند نو پودوں کے مجموعے، نوپتریکا، کو نصب کرتے…
مذہبی تقریبات کے علاوہ ویشالی کالی باڑی میں ہر روز شام 7:30 بجے شام کی…
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامی حکام موقع پر پہنچ گئے اور راحت…
قانون کے نافذ ہونے میں دو دن باقی رہنے کے دوران ٹرمپ نے اسی اختیار…