قومی

UPSC Result 2023: ٹاپ 20 میں سوچا بھی نہیں تھا… نوئیڈا کی وردہ خان نے UPSC میں حاصل کی 18 ویں رینک

UPSC Result 2023: نوئیڈا کی رہائشی وردہ خان، جس نے سول سروسز کی تیاری کے لیے اپنی کارپوریٹ نوکری چھوڑ دی تھی، نے UPSC امتحان 2023 میں 18 ویں رینک حاصل کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ UPSC نے منگل کو نتائج کا اعلان کیا۔ 24 سالہ UPSC کوالیفائر کا کہنا ہے کہ انہوں نے انڈین فارن سروس (IFS) کو اپنی پہلی پسند کے طور پر چنا ہے اور وہ عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرنا چاہتی ہے۔

وردہ خان نے پی ٹی آئی کو بتایا، “ہر دوسرے امیدواروں کی طرح، جب ہم اپنا سفر شروع کرتے ہیں، تو ہم رزلٹ لسٹ میں اپنا نام آنے کا خواب دیکھتے ہیں۔ لیکن میں نے کبھی بھی ٹاپ 20 میں شامل ہونے کا نہیں سوچا تھا، 20 میں شرکت کرنے کے قابل ہونا میرے لئے ایک خواب کی طرح ہے۔ اب میرے خاندان میں ہر کوئی بہت خوش ہے اور فخر محسوس کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا، “میں نے انڈین فارن سروس (IFS) کو اپنی پہلی ترجیح کے طور پر منتخب کیا ہے، اس لیے میں عالمی فورمز اور کثیر جہتی اداروں میں ہندوستان کی شبیہ کو آگے بڑھانا اور بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں کی مدد کرنا چاہوں گی”۔

نوئیڈا کے سیکٹر 82 میں وویک وہار کی رہائشی وردہ خان نے دہلی یونیورسٹی کے خالصہ کالج سے کامرس (آنرز) میں گریجویشن مکمل کیا۔ وہ اپنے والدین کی اکلوتی اولاد ہیں اور اپنی ماں کے ساتھ رہتی ہیں۔ ان کے والد کا نو سال قبل انتقال ہو گیا تھا۔

اس کے بارے میں کہ وہ یو پی ایس سی کی طرف مائل کیسے ہوئی، وردہ نے کہا کہ اپنے کالج کے دنوں میں، وہ ہمیشہ جغرافیائی سیاست، تاریخ اور سیاست جیسے مضامین میں دلچسپی رکھتی تھیں۔ وہ اپنے کالج کے دنوں میں مباحثوں اور MUN Mock United Nationsمیں حصہ لیتی تھیں، لیکن تب بھی سول سروسز کو کیریئر کے طور پر لینے کا خیال ان کے ذہن میں نہیں آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں- UPSC Civil Services Results 2023: یوپی ایس سی کا فائنل رزلٹ جاری،آدتیہ سریواستو نے ماری بازی،ٹاپ 20 میں تین مسلم امیدوار بھی شامل

اپنی ملازمت کے دوران، وردہ نے محسوس کیا کہ وہ سرکاری ملازم بننا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا، “میں نے ایک کارپوریٹ فرم کے لیے آٹھ مہینے کام کیا، اس سے مجھے کوئی اطمینان نہیں ہوا۔ میں معاشرے کو کچھ واپس کرنا چاہتی تھی اور اپنے ملک کے لیے کام کرنا چاہتی تھی اور لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی لانا چاہتی تھی۔”

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Asian Para Games: ایشین پیرا گیمز، وزیر اعظم نریندر مودی نے بے بی سہانا کے تاریخی تمغے کو سراہا، بھارتی پیرا ایتھلیٹس کی تعریف

ایشین پیرا گیمز 2026 میں بھارتی تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو وزیر اعظم نریندر مودی…

8 hours ago

Marco Rubio India visit: ’ریفائننگ سپر پاور‘ بنا بھارت، امریکہ بھی معترف، تجارتی معاہدے پر امریکی وزیر خارجہ کا بڑا اشارہ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارت کو ’ریفائننگ سپر پاور‘ قرار دیتے ہوئے توانائی…

9 hours ago

بی جے پی یوا مورچہ کی نئی ٹیم کا اعلان، یوپی کے نکھل اور ہرش وردھن کو ملی بڑی ذمہ داری، یہاں دیکھیں پوری فہرست

نکھل منی تیواری قومی نائب صدر اور ہرش وردھن سنگھ قومی جنرل سکریٹری مقرر کئے…

10 hours ago

Regime Change: راہل گاندھی کے ویتنام سے لوٹتے ہی ہوگا ’رجیم چینج‘، سنجے راوت کے بیان سے سیاسی ہلچل

رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے وجے دشمی کے موقع پر آر ایس ایس سربراہ موہن…

10 hours ago

مظفر نگر میں ایم بی بی ایس کی طالبہ کی خودکشی، ہاسٹل کے کمرے میں پھندے سے لٹکی ملی لاش

مظفرنگر کے بیگ راج پورمیڈیکل کالج ہاسٹل میں ایم بی بی ایس فائنل ایئرکی طالبہ…

10 hours ago