UPSC Prelims result 2023: یوپی ایس سی سول سروس ایگزام 2023کے پریلیم کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ پریلیم کے امتحان میں قریب 11 لاکھ 50 ہزار امیدوار شامل ہوئے تھے جن میں 14 ہزار 624 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ۔ یوپی ایس سی پریلیم کے امتحان میں شامل ہونے والے سبھی امیدوار اب آفیشیل ویب سائٹ پر جاکر اپنا ریزلٹ دیکھ سکتے ہیں ۔ یوپی ایس سی نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ 28 مئی کو منعقدہ پریلیم امتحان کے نتائج جاری کردیئے گئے ہیں اور اس میں کامیاب ہونے والے تمام امیدواروں کی امیدواری عارضی ہے۔
پریلیم میں کامیاب ہونے والے امیدوار اب مینس امتحان میں بیٹھیں گے۔ اس کیلئے انہیں فارم جمع کرنا ہوگا ۔ یوپی ایس سی مینس اپلیکشن کا عمل بہت جلد شروع ہونے والا ہے۔ امتحان کے ضابطے کے مطابق ان تمام امیدواروں کو سول سروس مینس کیلئے پھر سے تفصیلی فارم جمع کرنا ہوگا۔ یوپی ایس سی نے یہ بھی بتایا کہ فارم سے متعلق تمام جانکاریاں آفیشیل ویب سائٹ پر بہت جلد موجود ہوں گی۔ یوپی ایس سی کے مطابق امیدواروں کو یہ بھی جانکاری دی گئی ہے کہ سول سروس پریلیم 2023 کے نمبرات، کٹ آف نمبر اور جواب نامہ سول سروس امتحانات 2023 کے آخری نتائج کے منظرعام پر آنے کے بعد ہی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:یوپی ایس سی کے انٹرویو کا مرحلہ مسلم امیدواروں کے لئے دشوار کُن؟
یونین پبلک سروس کمیشن نے دھولپور ہاوس، شاہجہاں روڈ ، نئی دہلی میں واقع ایگزام ہال بھون کے احاطے میں ہیلپ سینٹر قائم کیا ہے ۔ امیدوار اس جگہ پر جاکر امتحان کے ریزلٹ اور دیگر جانکاری حاصل کرسکتے ہیں۔ یوپی ایس سی کے مطابق ہیلپ سینٹر کے علاوہ امیدوار ٹول فری نمبرات 011-23385271/011-23098543/011-23381125 پرصبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک رابطہ کرسکتے ہیں ۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…