قومی

Rajya Sabha Election 2026: اپیندر کشواہا کی پارٹی کا بی جے پی میں ہوگا انضمام، راجیہ سبھا کی سیٹ پھنسنے کا امکان

راجیہ سبھا الیکشن سے پہلے راشٹریہ لوک مورچہ (آرایل ایم) کے سربراہ اورراجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ اپیندرکشواہا دہلی پہنچے۔ ان کو دہلی بلایا گیا تھا۔ بی جے پی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات ہوسکتی ہے۔ راجیہ سبھا کی امیدواری پرتبادلہ خیال کیا جاسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق، راشٹریہ لوک مورچہ (آرایل ایم) کے بی جے پی میں انضمام کا بھی امکان ہے۔ حالانکہ انضمام کی بات سے متعلق  آرایل ایم اوربی جے پی کی طرف سے کوئی باضابطہ طورپربیان سامنے نہیں آیا ہے۔ فی الحال سب کی نظریں اس ممکنہ ملاقات اوراس کے بعد آنے والے باضابطہ بیان پرمرکوز ہیں۔ دراصل، بہارمیں راجیہ سبھا کی پانچ سیٹیں خالی ہو رہی ہیں، جس میں اپیندرکشواہا کی بھی ایک سیٹ ہے۔

اپیندرکشواہا سے ہوا تھا وعدہ!

بہاراسمبلی الیکشن میں اپیندرکشواہا کی پارٹی چارسیٹیں جیتی تھی۔ اسی وقت اس بات پربھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا کہ ان کوراجیہ سبھا اورایم ایل سی کی بھی ایک ایک سیٹ دی جائے گی۔ حالانکہ اس کا کوئی باضابطہ اعلان تب نہیں کیا گیا تھا۔ آپ کوبتا دیں کہ اپیندرکشواہا نے اپنے بیٹے دیپک پرکاش کو بہارحکومت میں وزیربنایا ہے، جوکسی بھی ایوان کے رکن نہیں ہیں۔ اب تک ان کو قانون سازکونسل میں نہیں بھیجا گیا ہے۔

راجیہ سبھا الیکشن کے لئے 5 مارچ کو پرچہ نامزدگی کی آخری تاریخ

اب سوال یہ اٹھ رہا ہے کہ کیا اپیندرکشواہا کواین ڈی اے راجیہ سبھا بھیجے گی یا بی جے پی شرط رکھے گی کہ اپنی پارٹی کا انضمام کردیں اورراجیہ سبھا کی ایک سیٹ لے لیں اور بیٹے کے لئے ایم ایل سی کی بھی ایک سیٹ لے لیں۔ واضح رہے کہ راجیہ سبھا الیکشن 2026 سے متعلق پرچہ نامزدگی کی آخری تاریخ 5 مارچ ہے۔

راجیہ سبھا کی سیٹ کے لئے کیا ہے فارمولہ

واضح رہے کہ 243 اراکین والے بہاراسمبلی میں ایک امیدوارکوجیتنے کے لئے 41 اراکین اسمبلی کی حمایت چاہئے۔ ابھی این ڈی اے کے پاس کل 202 اراکین اسمبلی ہیں۔ اس کی بنیاد پراین ڈی اے آسانی سے چارسیٹیں جیت سکتی ہے۔ چارسیٹیں جیتنے کے بعدبھی اس کے پاس کچھ ووٹ بچے ہیں، لیکن اگرمقابلہ ہوتا ہے توپانچویں سیٹ جیتنے کے لئے اسے دیگراراکین اسمبلی کی ضرورت پڑے گی۔ اپوزیشن خیمے میں راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) کی قیادت والا عظیم اتحاد (مہاگٹھ بندھن) ہے۔ عظیم اتحاد کے پاس کل 35 اراکین اسمبلی ہیں۔ اسے ایک سیٹ پرجیت درج کرنے کے لئے دیگراراکین اسمبلی کی ضرورت پڑے گی۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dharavi Redevelopment Project: دھاراوی کے لوگوں کے لیے بڑی شروعات، 10,432 نئے مکانات کی تعمیر شروع، اڈانی گروپ نے کیا بھومی پوجن

اڈانی گروپ نے ممبئی کے ماٹونگا میں دھاراوی بازآبادکاری منصوبے کے تحت 10,432 بازآبادکاری مکانات…

6 hours ago

INDIA Alliance Big Rally Plan: ووٹ چوری کے معاملے پر انڈیا اتحاد کی بڑی تیاری، دسمبر میں رام لیلا میدان سے طاقت دکھانے کا منصوبہ

دسمبر کے پہلے ہفتے میں دہلی میں بڑی ریلی منعقد کرنے کی تیاری، ملک بھر…

7 hours ago

INDIA Alliance Massive Protest Against Vote Chori: ووٹ چوری کا معاملہ، سڑک سے سپریم کورٹ تک عوامی سیلاب، کب کیا ہوا؟ جانیے مکمل ٹائم لائن

ایس آئی آر اور الیکشن کمیشن کے خلاف انڈیا اتحاد کا دہلی میں زبردست احتجاج،…

7 hours ago