اترپردیش کے وزیرمملکت برائے اقلیتی بہبود دانش آزاد انصاری نے وقف بورڈ کی ازسرنوتشکیل کے حوالے سے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ وقف (ترمیمی) ایکٹ 2025 کے مطابق ریاست میں نئے وقف بورڈ کی تشکیل کی جائے گی، جس میں ہندوسماج کے دواراکین کوبھی شامل کیا جائے گا۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ موہن یادو نے حال ہی میں ریاستی وقف بورڈ کی تشکیلِ نوکا اعلان کرتے ہوئے اس میں دوہندواراکین کوشامل کرنے کی بات کہی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ مدھیہ پردیش ملک کی پہلی ریاست ہے، جہاں ریاستی سطح کے وقف بورڈ میں ہندواراکین کونمائندگی دی جا رہی ہے۔
وقف بورڈ کو مضبوط بنانے کے دعوے کے ساتھ کانگریس پراٹھایا سوال
دانش آزاد انصاری نے وقف سے متعلق کانگریس کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کانگریس قوانین کا مطالعہ نہیں کرتی اورمسلمانوں کوگمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ ان کے مطابق مرکزی حکومت وقف املاک میں مبینہ بے ضابطگیوں، خرد برد اورآڈٹ کے فقدان کوروکنے کے مقصد سے وقف ترمیمی ایکٹ 2025 لے کرآئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون کے نافذ ہونے کے بعد وقف املاک کا باقاعدہ آڈٹ، دستاویزی ریکارڈ کی تیاری اورتجاوزات ہٹانے کا عمل جاری ہے۔ ان کا الزام تھا کہ اترپردیش میں سماجوادی پارٹی اورکانگریس کے دورحکومت میں وقف املاک کی سب سے زیادہ لوٹ مارہوئی ہے۔ وزیرمملکت دانش آزاد انصاری نے کہا کہ وقف ترمیمی قانون کے تحت وقف بورڈ کی ساخت کوپہلے کے مقابلے میں زیادہ جامع بنایا گیا ہے۔ نئے ضابطوں کے مطابق بورڈ میں پسماندہ مسلمانوں، خواتین، مسلم برادری کے مختلف طبقات کے علاوہ غیرمسلم اراکین کوبھی نمائندگی دی جائے گی۔
نئے قانون کے مطابق ہوگی تشکیلِ نو
دانش آزاد انصاری نے کہا کہ مرکزی حکومت نے یہ قانون وقف املاک کے بہترتحفظ، شفاف انتظام اورجوابدہی کومضبوط بنانے کے مقصد سے نافذ کیا ہے۔ ان کے مطابق ترمیم شدہ قانون میں کئی اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن سے وقف بورڈزکی کارکردگی مزید مؤثراورمتوازن ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ مدھیہ پردیش سمیت ملک کی تمام ریاستوں میں وقف بورڈ کی تشکیلِ نواب نئے قانون کی دفعات کے مطابق ہی کی جائے گی اوراس قانون پرعمل درآمد تمام ریاستوں کے لئے لازمی ہے۔
بھارت تمام مذاہب کا ملک ہے: دانش آزاد انصاری
اترپردیش کے وزیرمملکت برائے اقلیتی بہبود نے کہا کہ اترپردیش میں بھی جب نئے وقف بورڈ کی تشکیل کا عمل شروع ہوگا تووہ ترمیم شدہ قانون، اس سے متعلق قواعد اورذیلی ضابطوں کے مطابق ہی مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت تمام مذاہب اوربرادریوں کا ملک ہے، جہاں ہرشہری کواپنے مذہب پرعمل کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔ ان کے مطابق، ملک کی ترقی کے لئے باہمی ہم آہنگی، مساوات اوربھائی چارے کے جذبے کوفروغ دینا ضروری ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
گجرات سے شروع ہونے والا بالاجی ہے، جس نے محدود وسائل سے سفر شروع کیا…
راہل گاندھی کی موجودگی میں ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کی…
پنجاب کے بٹالہ میں اچل بائی پاس واقع سچکھنڈ نانک دھام درشن دربار میں اتوار،…
بھارت میں اکتوبر سے ملک کی پہلی کاربن مارکیٹ شروع ہونے جا رہی ہے۔ اس…
سی بی ایس ای کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے 2 اگست 2026 کو ملک…
یمن کے جنگ زدہ علاقوں میں ٹویوٹا پک اَپ ٹرکوں کی اچانک بڑھتی ہوئی تعداد…