قومی

UP Roadways Bus Fare News:ریزلٹ آنے سے پہلے ہی یوپی والوں کیلئے آگئی بری خبر، یوگی حکومت نے مہنگائی کا دیا بڑا جھٹکا

لوک سبھا انتخابات 2024 کا نتیجہ 4 جون کو آنے والا ہے۔ اس سے پہلے یوپی کی عوام  کو یوگی حکومت نے مہنگائی کا ایک بڑا  جھٹکا  دے دیا ہے۔ عوام کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے یوپی کی یوگی حکومت نے یوپی روڈ ویز بسوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ الیکشن ہوتے ہی یوگی حکومت نے بس کرایوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کردیا  ہے۔یوپی حکومت کے حکم کے مطابق، ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے نئے کرایوں کا اطلاق آج 3 جون کی آدھی رات 12 بجے سے ہوگا۔ یہ تبدیلی این ایچ اے آئی ٹول ٹیکس میں تبدیلی کی وجہ سے ہوئی ہے۔ ساتھ ہی، لوک سبھا انتخابات کے فوراً بعد کرایہ میں اضافہ سے مسافر کافی مایوس ہیں۔ ابھی نتائج بھی نہیں آئے اور مسافروں کے لیے بری خبر آگئی ہے۔

اس تازہ فیصلے سے یوپی کے بڑے شہروں میں چلنے والے بسوں کے کرایوں میں بڑی تبدیلی واقع ہوگئی ہے جس کے تحت اب عالم باغ سے وارانسی کا کرایہ پہلے 467 روپے تھا جسے بڑھا کر 470 روپے کر دیا گیا ہے۔ قیصر باغ سے دہرادون کا کرایہ 899 روپے تھا جو اب 902 روپے ہو گیا ہے۔ پہلے قیصر باغ سے ہریدوار تک کا کرایہ 783 روپے تھا جو اب کم کر کے 786 روپے کر دیا گیا ہے۔ قیصر باغ سے بریلی اسٹیشن کا پہلے کرایہ 359 روپے تھا جسے بڑھا کر 360 روپے کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح عالم باغ سے بستی بس اسٹیشن کا کرایہ 354 روپے سے بڑھا کر 355 روپے کر دیا گیا ہے۔ عالم باغ سے گورکھپور بس اسٹیشن کا پرانا کرایہ 445 روپے تھا جسے بڑھا کر 446 روپے کر دیا گیا ہے۔ جبکہ عالم باغ سے رائے بریلی کا کرایہ 124 روپے سے بڑھا کر 125 روپے کر دیا گیا ہے۔عالم باغ سے ایودھیا دھام کا کرایہ 253 روپے سے بڑھا کر 254 روپے کر دیا گیا ہے۔ چنانچہ عالم باغ سے ایودھیا کا کرایہ 227 روپے سے بڑھا کر 228 روپے کر دیا گیا ہے۔ عالم باغ سے پریاگ راج تک کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ پہلے بھی یہ 305 روپے تھی اور اب صرف 305 روپے ہے۔ عالم باغ سے کوشامبی تک کا کرایہ بڑھا دیا گیا ہے۔ پہلے یہ 737 روپے تھی جو اب کم کر کے 740 روپے کر دی گئی ہے۔ عالم باغ سے کوشامبی کے لیے تین روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

یوپی میں دودھ کی قیمتوں میں اضافہ

بس کرایوں میں اضافے سے پہلے یوپی میں دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا دراصل امول برانڈ نے دودھ کی قیمتوں میں 2 روپے کا اضافہ کیا ہے۔ یہ قیمتیں 3 جون 2024 سے ملک بھر کی تمام مارکیٹوں میں لاگو کر دی گئی ہیں۔ مہنگائی سے ہر کوئی پریشان ہے، وہیں امول دودھ کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔ایسے میں یوپی کی عوام کو ایک ساتھ دو دو جھٹکا لگ رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

37 minutes ago

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

1 hour ago

Bihar News: اننت کمار سنگھ پر فائرنگ، جانئے کس گینگ نے واردات کو دیا انجام

بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…

1 hour ago