اکھلیش یادو نے یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان کا جواب دیا ہے۔ (فائل فوٹو)
سماجوادی پارٹی کے قومی صدراوراترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے نمازوالے بیان پرپہلے ردعمل کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں پرکیا ہونا چاہئے اورکیا نہیں، اس کے لئے ضابطے اورقانون بنے ہوئے ہیں، لیکن اس موضوع پرسیاسی فائدہ لینے کی کوشش نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے بی جے پی حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگرکوئی سب سے زیادہ غیرمذہبی پارٹی ہے تو وہ بی جے پی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی سبھی کوساتھ لے کرچلنے میں یقین رکھتی ہے۔
اکھلیش یادو نے کہا کہ حال ہی میں بار ایسوسی ایشن کے لوگ احتجاج کرنے نکلے تھے، جن کے ہاتھوں میں رام چرت مانس تھی، پھربھی ان پرلاٹھی چارج کیا گیا اورانہیں پیٹا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگربی جے پی خود کوسناتن کا حامی مانتی ہے تواسے ’وسودیوکٹمبکم‘ کے جذبے پرچلنا چاہئے۔ اکھلیش یادونے حکومت پرطنزکرتے ہوئے کہا کہ نہ تواسمارٹ سٹی بن پائی ہے اور نہ ہی اسمارٹ میٹراسکیم ٹک سکی، جنہیں ہٹانا پڑا۔ ایسے میں حکومت کے کام کاج پرسوال اٹھنا فطری ہے۔
وزیراعلیٰ یوگی نے نمازپرکیا کہا تھا؟
اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے 18 مئی کو ایک پروگرام میں کہا کہ اترپردیش میں سڑکوں پرنماز نہیں ہونے دی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ سڑکیں آمدورفت کے لئے ہوتی ہیں اورکسی کو بھی چوراہوں یا سڑکوں کو روک عوامی زندگی میں رخنہ اندازی کرنے کا اختیارنہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نمازکے لئے مقررہ مقام (مساجد) موجود ہیں اورلوگوں کووہیں جاکرعبادت کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگرتعداد زیادہ ہے تو لوگ شفٹ میں نمازپڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے عوامی کنٹرول کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگروسائل اورجگہ محدود ہیں توتعداد بڑھانے پربھی غورکرنا چاہئے۔
پیارسے نہیں مانیں گے تو دوسرا طریقہ اپنائیں گے: یوگی آدتیہ ناتھ
وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا، ”قانون کا راج ہوگا۔ قانون کے راج کوسب کومساوی طورپرنافذ کریں گے۔ نمازپڑھنی ضروری ہے۔ آپ شفٹ میں پڑھئیے۔ ہم اس کوروکیں گے نہیں، لیکن سڑک پر نہیں۔ سڑک چلنے کے لئے ایک عام شہری کے لئے، ایک بیمارشخص کے لئے، ایک عام شہری کے لئے، ایک کام کرنے والے کے لئے، ایک ملازم کے لئے، ایک تاجرکے لئے ہم سڑکوں پر رکاوٹ نہیں آنے دیں گے۔ حکومت کا قانون سب کے لئے ہے۔ یہ سب پریکساں طورپرلاگو ہوتا ہے۔“ انہوں نے کہا، ”ہم نے کہا بھائی نہیں چلنے دیں گے۔ بدامنی سڑکوں پرنہیں پھیلنے دیں گے۔ پیارسے مانیں گے توٹھیک بات ہے، نہیں مانیں گے تو دوسرا طریقہ اپنائیں گے۔ ہمارا کام ہے سنواد بنانا۔ آپ سنواد سے مانیں گے سنواد سے نہیں توسنگھرش سے بھی دیکھ لو۔ بریلی میں لوگوں نے ہاتھ آزمانے کا کام کیا۔ دیکھ لیا طاقت۔ اس لئے حکومت ان سسٹم کے ساتھ پورے سسٹم کو جوڑنا چاہتی ہے۔“
بھارت ایکسپریس اردو-
پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر کیپٹن…
آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارتی ایتھلیٹس نے ٹریک اینڈ فیلڈ میں دو سلور اور…
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…
انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب میں ایرانی صدر نے امریکہ…
آئی بی سی کے ذریعے ممبئی کے ٹیک ٹین بی کے سی اور بھارت نگر…