قومی

UP Lok Sabha Election 2024: ڈاکٹر ایس ٹی حسن کے نرسنگ ہوم پہنچی یوپی پولیس، رکن پارلیمنٹ نے ہراساں کرنے کا لگایا الزام

لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے درمیان یوپی پولیس آج یعنی جمعہ کو مرادآباد سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ایس ٹی حسن کے نرسنگ ہوم پہنچی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایم پی ڈاکٹر ایس ٹی حسن کے نرسنگ ہوم میں انتخابی ویب سائٹ کھول کر انتخابی پرچیاں نکالی جارہی ہیں۔ پولیس کی اطلاع پر نوڈل مجسٹریٹ بھی موقع پر پہنچ گئے۔سماجوادی ایم پی ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے ایک سب انسپکٹر پر بغیر اجازت گھر میں داخل ہونے اور عملے کے ساتھ بدتمیزی کرنے کا الزام لگایا ہے۔ ایس پی ایم پی نے کہا، کیا ووٹروں کے لیے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے اپنے اور اپنے خاندان کے لیے اپنی پرچیاں نکالنا جرم ہے؟ ایس ٹی حسن نے کہا کہ سب انسپکٹر کو ایک رکن پارلیمنٹ کے پروٹوکول کا علم نہیں تھا اور بغیر اجازت گھر میں گھس کر اس نے ہراساں کیا۔ ایم پی ایس ٹی حسن نے کہا کہ انسپکٹر کے خلاف الیکشن کمیشن اور پولس حکام سے شکایت کی جائے گی۔

ایس ٹی حسن مرادآباد سے ایم پی ہیں اور آج یعنی 19 تاریخ کو پہلے مرحلے میں اس سیٹ پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران پولیس اچانک مرادآباد سیٹ سے موجودہ ایم پی ایس ٹی حسن کے نرسنگ ہوم پہنچ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایم پی کے نرسنگ ہوم میں انتخابی ویب سائٹ کھول کر انتخابی پرچیاں نکالی جارہی ہیں۔ تو ایس ٹی حسن نے بھی اس کا جواب دیا۔ پولیس پر الزام لگاتے ہوئے انہوں نے سوال کیا کہ کیا ووٹرز کے لیے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے اپنی اور اپنے اہل خانہ کی پرچیاں نکالنا جرم ہے؟

ایس پی ایم پی ایس ٹی حسن نے کہا کہ یہاں میرا دفتر ہے۔ سارا دن کمپیوٹر پر کام ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے گھر کی مکمل پرچیاں نہیں آئیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہاں بھی وہی پرچیاں مل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوہت سہوال نامی انسپکٹر براہ راست میرے کمپیوٹر آفس میں داخل ہوا۔ وہ انسپکٹر بغیر کسی کی اجازت کے اندر داخل ہوا۔ جب اسے منع کیا گیا تو اس نے میرے عملے کے ساتھ بدتمیزی کی۔ اس کے بعد اس نے اس کی ویڈیو بنانا شروع کر دی۔ ایس ٹی حسن نے کہا کہ جب میرے عملے نے ویڈیو بنانا شروع کی تو وہ یہاں سے بھاگنے لگا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

4 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

4 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

4 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

5 hours ago