قومی

UP Election 2027: طوطا رام یادو نے کھولے سماجوادی پارٹی کے پتے، مَین پوری صدر سیٹ سے کون ہوگا امیدوار؟ اکھلیش یادو سے ملاقات کے بعد کیا اعلان

طوطا رام یادو نے دعویٰ کیا ہے کہ 2027 کے اسمبلی انتخابات میں مَین پوری صدر سیٹ سے ہری پرکاش یادو سماجوادی پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔ ان کے اس اعلان کے بعد ضلع کی سیاست میں ہلچل تیز ہوگئی ہے اور انتخابی مساوات کو لے کر نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔

2027 میں 300 سے زیادہ سیٹیں جیتنے کا دعویٰ

مَین پوری صدر سے نیا چہرہ: سابق وزیر طوطا رام کے مطابق، 2027 کے اسمبلی انتخابات میں سماجوادی پارٹی مَین پوری صدر سیٹ سے اپنا امیدوار تبدیل کرے گی اور ہری پرکاش یادو کو انتخابی میدان میں اتارے گی۔ اکھلیش یادو سے ملاقات کا اثر: طوطا رام یادو حال ہی میں پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو سے ملاقات کرکے واپس آئے ہیں۔ ایسے میں ان کے اس بیان کو پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی غیر رسمی رضامندی کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔مکمل اکثریت سے حکومت بنانے کا دعویٰ: سابق وزیر نے دعویٰ کیا کہ سماجوادی پارٹی 2027 کے اسمبلی انتخابات میں 300 سے زیادہ سیٹیں جیت کر اتر پردیش میں مکمل اکثریت کی حکومت بنائے گی۔

سرکاری اعلان کا انتظار: اگرچہ طوطا رام یادو نے امیدوار کے نام کا انکشاف کردیا ہے، لیکن پارٹی تنظیم کی جانب سے ابھی اس نام پر باضابطہ مہر لگنا باقی ہے۔

’امیدوار کے بیان نے پارٹی کی کشتی ڈبوئی تھی‘

مَین پوری صدر اسمبلی سیٹ پر گزشتہ انتخابات میں سماجوادی پارٹی کی شکست کے بارے میں سوال پوچھے جانے پر سابق وزیر نے سابق امیدوار کو ہی شکست کا ذمہ دار قرار دیا۔ طوطا رام یادو نے صاف کہا کہ گزشتہ انتخابات میں سماجوادی پارٹی نہیں ہاری تھی، بلکہ امیدوار خود اپنی شکست کی وجہ بنے تھے۔انہوں نے الزام لگایا کہ گزشتہ انتخابات کے دوران امیدوار نے غیر ذمہ دارانہ بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ جو یادو ان کے حامی نہیں ہیں، وہ ان سے ووٹ مانگنے نہیں جائیں گے۔ اس بیان سے عام یادو ووٹروں اور پارٹی کے روایتی حامیوں میں ناراضگی پیدا ہوگئی تھی، جس کا خمیازہ پارٹی کو انتخابی شکست کی صورت میں بھگتنا پڑاطوطا رام یادو نے کہا کہ اس بار پارٹی اپنی پرانی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے زمینی سطح پر مضبوط اور سب کو ساتھ لے کر چلنے والے لیڈر ہری پرکاش یادو کو میدان میں اتارے گی، تاکہ صدر سیٹ پر دوبارہ سماجوادی پارٹی کا پرچم لہرایا جاسکے۔

ملائم سنگھ یادو کے گڑھ میں 2027 کی انتخابی جنگ

مَین پوری کو ہمیشہ سے سماجوادی پارٹی اور ملائم سنگھ یادو کے خاندان کا مضبوط سیاسی قلعہ مانا جاتا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صدر اسمبلی سیٹ دوبارہ حاصل کرنے کے لیے اکھلیش یادو ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھا رہے ہیں۔ طوطا رام یادو جیسے پرانے اور زمینی سطح پر مضبوط لیڈر کی جانب سے ہری پرکاش یادو کے نام کی حمایت سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ سماجوادی پارٹی 2027 کے اسمبلی انتخابات میں اندرونی اختلافات اور امیدواروں کے انتخاب میں کسی بھی قسم کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتی۔ تاہم امیدوار کے نام پر پارٹی کی باضابطہ تصدیق کا انتظار ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

آئی پی ایل 2027 آکشن سے پہلے سوریہ کمار یادو کو ملی ممبئی کی کپتانی، 16 رکنی ٹیم کا اعلان، جانئے پوری تفصیل

سوریہ کمار کو یادو کو کپتانی کا کافی تجربہ ہے۔ سوریہ کمار کی کپتانی میں…

1 hour ago

جنوبی افریقہ ٹسٹ، ونڈے اور ٹی-20 سیریز کے لئے ٹیم انڈیا کا اعلان، 9 دسمبر سے دورے کا آغاز، یہاں دیکھیں پوری تفصیل

جنوبی افریقہ دورے پرہندوستانی ٹیم ایک ٹسٹ میچ، تین ونڈے اور تین ٹی-20 میچوں کی…

2 hours ago

PT Usha IOA Elections: آئی او اے انتخابات سے پہلے پی ٹی اوشا کو جھٹکا، میرٹ اسپورٹس پرسن زمرے میں نہیں مل سکی جگہ

چھ امیدواروں کے درمیان مقابلے میں چار خواتین نمائندوں کا انتخاب، اب 5 دسمبر کو…

2 hours ago