-بھارت ایکسپریس
اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ یوپی میں سبھی مذہبی تہوار پُرامن طریقے سے اختتام پذیرہوئے۔ اگر ہندو لڑکیاں محفوظ ہیں تو مسلم لڑکیاں بھی محفوظ ہیں۔ ہماری سبھی اسکیموں سے مسلمانوں سمیت ہر شخص کو فائدہ ہوتا ہے۔ اس میں کوئی انتخاب نہیں ہوتا ہے۔ کوئی خوشنودی نہیں ہے۔ میں مسلمانوں سے متعلق آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے بیان سے متفق ہوں۔ قابل ذکر ہے کہ یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے نیوز18 انڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کئی موضوعات پر بات کی۔
موہن بھاگوت کے بیان سے متفق
وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے بیان پر رضا مندی ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جو بات کہی ہے، وہ بالکل صحیح تناظر میں ہے۔ ہمیں تو ہندوستانی نظریے کو اپنانا پڑے گا۔ ہر ہندوستانی کو ذات مذہب سے اوپراٹھ کراپنے آپ کو ایک ہندوستانی شہری ماننا پڑے گا اورہندوستان کا نظریہ بھی یہی کہتا ہے۔ یہ میرا ہے، یہ اجنبی ہے۔ یہ چھوٹی دماغ کے لوگ کرتے ہیں۔ اعلیٰ سوچ والوں کے لئے تو پوری دنیا ہی ایک فیملی ہے۔ اگرہم سب کوایک جامع نقطہ نظر سے دیکھنے کی کوشش کریں تو کہیں بھی کوئی تنازعہ نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ کچھ دن قبل آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے کہا تھا کہ ہندوستان میں مسلمانوں کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اسلام کو ہندوستان میں کوئی خطرہ نہیں ہے۔ مگران کو اپنا رویہ اور نظریہ بدلنا پڑے گا۔ ہم بڑے ہیں، ہم ایک وقت راجا تھے، ہم پھر سے راجا بننا چاہتے ہیں۔ یہ نظریہ چھوڑنا پڑے گا۔
مسلمانوں کو اس طرح جوڑیں گے یوگی
مسلم سماج سے وابستگی سے متعلق سوال کے جواب میں یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ کسی کو جوڑنے کے لئے کسی شخص، ذات اور مذہب کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ بلکہ حکومت کی اسکیموں کے ذریعہ سے ان کے ساتھ سیدھے بات چیت کا پروگرام بنایا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شرجیل امام سمیت 11 ملزمین کو رہا کئے جانے کے بعد پی چدمبرم نے پوچھا بڑا سوال، کہا- ’کون لوٹائے گا ان کے دن‘؟
یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے لوک سبھا الیکشن 2024 سے متعلق بھی بڑا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے آئندہ لوک سبھا الیکشن سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ یوپی میں بی جے پی کوآئندہ انتخابات سے بہتر نتائج دیکھنے کو ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یوپی میں بی جے پی کو 2019 کے لوک سبھا الیکشن سے زیادہ سیٹیں ملیں گی اور پہلے سے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے اپوزیشن اتحاد سے متعلق کہا کہ 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں یہ تجربہ بھی کیا جاچکا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…