قومی

Rajya Sabha Election 2024: یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے راجیہ سبھا انتخابات جیتنے والے تمام 8 بی جے پی امیدواروں کو اعزاز سے نوازا

اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے راجیہ سبھا انتخابات میں جیتنے والے تمام آٹھ بی جے پی امیدواروں کو اعزاز سے نوازا۔ ریاست کی 10 راجیہ سبھا سیٹوں میں سے بی جے پی نے 8 اور ایس پی نے 2 پر کامیابی حاصل کی۔ یوپی میں، بھارتیہ جنتا پارٹی نے ریاست میں راجیہ سبھا کی 10 میں سے 8 سیٹیں جیت لی ہیں۔ جیت کے بعد ریاست کے دارالحکومت لکھنؤ میں جشن کا ماحول ہے۔

پی ایم مودی کو لوک سبھا کی تمام 80 سیٹیں ملیں گی

بی جے پی کے جیتنے والے امیدوار آر پی این سنگھ نے کہا، “یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ اتر پردیش تمام 80 لوک سبھا سیٹیں پی ایم مودی کو دینے اور انہیں تیسری بار پی ایم بنانے کے لیے تیار ہے۔ سماج وادی پارٹی کے دور حکومت میں لوگوں نے دیکھا تھا کہ کس طرح خوف پیدا کیا گیا، کس طرح لوگوں کو ڈرایا گیا اور کس طرح لوٹ مار ہوئی، کس طرح بدعنوانی ہوئی۔ “پی ایم مودی کے دور میں اور وزیر اعلی کے تحت، لوگ خود کو محفوظ محسوس کرتے ہیں اور ملک ترقی کے لیے تیار ہے۔” اس دوران بی جے پی کی جیتنے والی امیدوار سادھنا سنگھ نے کہا، ‘ایک بہت بڑی جیت’۔

کراس ووٹنگ کی سیاسی حلقوں میں زوردار بحث

کراس ووٹنگ کے ذریعے، ایس پی کیمپ کے 9 ایم ایل ایز نے اکھلیش یادو کے پلان-3 یعنی تین امیدواروں کو راجیہ سبھا میں لے جانے کے منصوبہ پر پانی پھیر دیا۔ کراس ووٹنگ کو لے کر یوپی کے سیاسی حلقوں میں زوردار بحث جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی نے 8 اور ایس پی نے دو سیٹوں پر کامیابی حاصل کی

جانتے ہیں کس کو کتنے ووٹ ملے؟
بی جے پی کے سنجے سیٹھ اور آر پی این سنگھ کو چھوڑ کر سبھی کو 38 ووٹ ملے ہیں اور آر پی این سنگھ کو 37 ووٹ ملے ہیں۔ راجیہ سبھا کے چھ امیدواروں کو 38 ووٹ ملے۔ بی جے پی کے امرپال موریہ کو 38 ووٹ، تیجویر سنگھ کو 38 ووٹ، نوین جین کو 38 ووٹ، سادھنا سنگھ کو 38 ووٹ، ڈاکٹر سدھانشو ترویدی کو 38 اور سنگیتا بلونت کو 38 ووٹ ملے۔ بی جے پی کے کل چھ امیدواروں نے 38 ووٹ حاصل کئے۔ ایس پی کے ایک بھی امیدوار کو 39 ووٹ نہیں ملے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

3 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

3 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

3 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

4 hours ago