UP Board 10th, 12th Result 2024: یوپی بورڈ 10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات کے نتائج آج جاری کرے گا۔ لاکھوں طلباء ان نتائج کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ جو کے اب ختم ہو رہا ہے۔ بورڈ کی جانب سے نتائج سرکاری ویب سائٹ پر جاری کیے جائیں گے۔
بورڈ امتحان (یو پی بورڈ) میں شامل ہونے والے لاکھوں طلباء کافی عرصے سے نتائج کا انتظار کر رہے تھے۔اس سال تقریباً 55 لاکھ طلباء نے امتحان دیا تھا۔ جن میں سے تقریباً 29 لاکھ طلبہ نے دسویں جماعت کا امتحان دیا تھا۔ جب کہ انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں تقریباً 25 لاکھ طلبہ شریک ہوئے تھے۔ اس سال امتحان کا انعقاد یوپی بورڈ نے 22 فروری سے 9 مارچ تک کیا تھا۔ یہ امتحان ریاست بھر میں ہزاروں امتحانی مراکز پر منعقد کیا گیا تھا۔
پچھلے 5 سالوں کے ریکارڈ ٹوٹ گئے
بورڈ کی جانب سے کاپی چیکنگ کا کام 16 مارچ سے 30 مارچ کے درمیان کیا گیا۔ اس کے بعد نتیجہ تیار کیا گیا۔ اگر ہم گزشتہ 5 سالوں کی بات کریں تو بورڈ اس سال بہت پہلے اپنے سابقہ ریکارڈ توڑتے ہوئے نتائج جاری کر رہا ہے۔ گزشتہ سال بورڈ نے دسویں اور بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان 25 اپریل کو کیا تھا۔ اس بار یہ قیاس کیا جا رہا تھا کہ بورڈ اپریل کے آخر تک نتائج جاری کر دے گا۔
یوپی بورڈ میٹرک کے نتائج 2024 کے اعلان کے بعد، نتیجہ کا لنک سرکاری ویب سائٹ upmspresults.up.nic.in پر فعال ہو جائے گا۔
بھارت ایکسپریس
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…