قومی

UP BJP MLA Rajeshwar Singh: بیٹے نے اپنی 80 سالہ ماں کو اکیلا چھوڑ دیا، پھر بی جے پی رکن اسمبلی ڈاکٹر راجیشور سنگھ  بنے سہارا

MLA Dr Rajeshwar Singh:اتر پردیش کے ہردوئی ضلع میں ایک 80 سالہ خاتون کو اس کے بیٹے نے اکیلا چھوڑ دیا۔ جس کی وجہ سے وہ بے بس اور لاچار ہو گئی، اس کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں بچا تھا۔ سروجنی نگر (لکھنؤ) کے ایم ایل اے ڈاکٹر راجیشور سنگھ کو جب اس کا علم ہوا تو وہ فوری مدد کے لیے آگے آئے۔ انہوں نے گوری آشرم کو ہزاروں روپے کا چیک بھیج کر بوڑھی خاتون کی مدد کی، اس کے علاوہ ضروری اشیاء جیسے ساڑھیاں، چپل وغیرہ بھی۔

راجدھانی کے اولڈ ایج ہوم سے موصولہ اطلاع کے مطابق ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے اولڈ ایج ہوم کے چیف ایڈمنسٹریٹر کو 50 ہزار کا چیک سونپا۔ راجیشور سنگھ نے کہاکہ “ماں صرف ایک لفظ نہیں، یہ اپنے آپ میں پوری دنیا ہے۔” اس دوران وہاں موجود لوگوں نے کہا کہ ڈاکٹر راجیشور سنگھ غریبوں کے مسیحا ہیں۔ وہ ہمیشہ عوام کی خدمت کے لیے وقف رہے۔ اس وقت وہ حکمران جماعت بی جے پی سے سروجنی نگر (لکھنؤ) کے ایم ایل اے ہیں۔

بہتر صحت کی فراہمی کا وعدہ

معمر خاتون کی صحت ٹھیک نہیں بتائی جا رہی ہے، ایسے میں ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ان کے علاج کے لیے 50 ہزار کا چیک حوالے کیا۔ اس کے علاوہ مالی مدد کے طور پر 11 ہزار روپے بھی دیے گئے۔

  بے سہارا بوڑھی عورت کون ہے؟

خاتون کی شناخت رامبیتی مشرا کے طور پر کی گئی ہے جو سروجنی نگر کے کرشنا نگر میں رہتی ہے۔ ان کی عمر 80 سال بتائی جاتی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Donald Trump vs Kamala Harris: ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس، کس کی جیت ہوگی بھارت کے لیے فائدے مند؟

ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…

1 hour ago

Delhi Road Accident: دہلی میں بے قابو ڈی ٹی سی بس نے پولیس کانسٹیبل اور ایک شخص کو کچلا، دونوں افراد جاں بحق

تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے…

2 hours ago

Attack On Hindu Temple In Brampton Canada: ہندو مندر پر حملہ، بھارت ہوا سخت تو کینیڈا حکومت نے لیا ایکشن، پولیس افسر معطل، 3 گرفتار

اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…

3 hours ago