اتر پردیش کی یوگی حکومت نے ایک بارپھربڑے پیمانے پرانتظامی ردوبدل کرتے ہوئے 20 آئی اے ایس افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ ان میں سکریٹری اوراسپیشل سکریٹری سطح کے کئی افسران شامل ہیں، جبکہ بلیا، اعظم گڑھ اوراٹاوہ اضلاع میں بھی اہم تقرریاں کی گئی ہیں۔ ریاستی حکومت کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق، پی سی ایس سے آئی اے ایس بننے والے کئی افسران کوبھی نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
سدھا ورما کو محکمہ ریونیوکے سکریٹری کے عہدے سے ہٹا کراترپردیش کا لیبرکمشنرمقررکیا گیا ہے۔ ساریکا موہن کوانسپکٹرجنرل رجسٹریشن کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ نہا شرما کوڈائریکٹرجنرل میڈیکل ایجوکیشن اور محکمہ طبی تعلیم کا سکریٹری بنایا گیا ہے۔ ارون کمارکوریاستی دیہی روزگارمشن کا مشن ڈائریکٹرمقررکیا گیا ہے۔ دیپا رنجن کو محکمہ ثقافت میں اسپیشل سکریٹری بنایا گیا ہے۔ سنجے کمارسنگھ کومحکمہ ثقافت کے ڈائریکٹرکا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔ وشال سنگھ کومحکمہ ثقافت کا اسپیشل سکریٹری مقررکیا گیا ہے اورانہیں ڈائریکٹراطلاعات وثقافت کے اضافی چارج سے آزاد کردیا گیا ہے۔
راکیش پٹیل اعظم گڑھ کے سی ڈی او مقرر
ریا کیجریوال کو محکمہ خواتین واطفال ترقی امورمیں اسپیشل سکریٹری بنایا گیا ہے۔ سندیپ بھاگیا کومدھیانچل ودیوت تقسیم کارپوریشن کا منیجنگ ڈائریکٹرمقررکیا گیا ہے۔ پریکشت کھٹانہ کوگوتم بدھ نگرمیں ایڈیشنل کمشنر اسٹیٹ ٹیکس بنایا گیا ہے۔ راکیش کمارپٹیل کواعظم گڑھ کا چیف ڈیولپمنٹ آفیسر(سی ڈی او) مقررکیا گیا ہے۔ جگ پرویش کومحکمہ جنگلات، ماحولیات اورموسمیاتی تبدیلی کا اسپیشل سکریٹری بنایا گیا ہے۔ اوجسوی راج کو متھرا-ورنداون میونسپل کارپوریشن کا میونسپل کمشنرمقررکیا گیا ہے۔
انتظامی نظام کو مزید مؤثراورمضبوط بنانے کے لئے تبادلہ
وہیں، آلوک کمارکوبلیا کا چیف ڈیولپمنٹ آفیسرتعینات کیا گیا ہے۔ اجے کمارگوتم کوغازی آباد میں ایڈیشنل کمشنراسٹیٹ ٹیکس بنایا گیا ہے۔ سنجے کمارسنگھ کواٹاوہ کا چیف ڈیولپمنٹ آفیسرمقررکیا گیا ہے۔ منی کندن اے کو ریوینیوکونسل میں ایڈیشنل لینڈ مینجمنٹ کمشنرکی ذمہ داری دی گئی ہے۔ ڈاکٹروندنا ورما کوسرکاری شوگرملزکی جوائنٹ منیجنگ ڈائریکٹرکی اضافی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ ان تبادلوں کا مقصد انتظامی نظام کو مزید مؤثراورمضبوط بنانا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
پیوپلس اویرنس فورم کے صدر اور سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان نے…
ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…
خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…
گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…