قومی

Indus Waters Treaty: ’’جب تک پاکستان دہشت گردی کی حمایت بند نہیں کر دیتا تب تک سندھ طاس معاہدہ رہے گا معطل، بھارت نے اقوام متحدہ کے سامنے کیا واضح

اقوام متحدہ میں اپنا موقف واضح کرتے ہوئے ہندوستان نے کہا ہے کہ سندھ آبی معاہدہ اس وقت تک التوا میں رہے گا جب تک پاکستان سرحد پار دہشت گردی کی حمایت ختم نہیں کرتا۔ جمعہ کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندے سفیر پی ہریش نے کہا کہ پاکستان سندھ آبی معاہدے کے حوالے سے ’’غلط معلومات‘‘ پھیلا رہا ہے۔

وہ ’’مسلح تنازعات میں پانی کی حفاظت-شہریوں کی زندگیوں کا تحفظ‘‘ کے موضوع پر یو این ایس سی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ پی ہریش نے کہا ’’ہندوستان نے اعلان کیا ہے کہ یہ معاہدہ اس وقت تک معطل رہے گا جب تک کہ پاکستان، جو کہ دہشت گردی کا عالمی مرکز ہے، قابل اعتبار اور اٹل طور پر سرحد پار دہشت گردی کے لیے اپنی حمایت ختم نہیں کرتا۔ یہ واضح ہے کہ یہ پاکستان ہی ہے جو معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔‘‘

سندھ طاس معاہدے میں ترمیم کی ہے ضرورت: بھارت

ہریش نے مزید کہا کہ ’’ہندوستان نے اس پورے عرصے میں غیر معمولی صبر اور بردباری کا مظاہرہ کیا۔ بھارتی سفیر نے نشاندہی کی کہ بھارت نے گزشتہ دو سالوں میں متعدد مواقع پر پاکستان سے باضابطہ طور پر معاہدے میں ترمیم پر بات کرنے کو کہا لیکن اسلام آباد نے اسے مسترد کر دیا۔ وزارت خارجہ نے اس ہفتے کے شروع میں یہاں ایک بریفنگ میں ایک پارلیمانی کمیٹی کو سندھ طاس میں زمینی صورت حال میں ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں بتایا تھا۔

وزارت خارجہ نے جدید دور کی انجینئرنگ تکنیکوں، موسمیاتی تبدیلیوں اور گلیشیئرز کے پگھلنے کے حوالے دیتے ہوئے کہا تھا کہ معاہدے کی شرائط پر دوبارہ گفت و شنید ضروری ہے۔ اس سے پہلے یو این میں ہریش نے ’’مسلح تنازعات میں شہریوں کے تحفظ‘‘ پر یو این ایس سی کی کھلی بحث میں پاکستان کو سخت جواب دیا اور کہا کہ ایک ایسی حکومت جو دہشت گردوں اور شہریوں میں کوئی فرق نہیں کرتی، اس کے پاس شہریوں کے تحفظ کے بارے میں بات کرنے کی کوئی سند نہیں ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Delhi Building Collapse: نئی دہلی کے پہاڑ گنج میں زیر تعمیر ہوٹل کی عمارت کا حصہ منہدم، 8 مزدور زخمی

دوسری منزل کی چھت ڈالنے کے دوران پیش آیا حادثہ، زخمیوں کو لیڈی ہارڈنگ میڈیکل…

9 minutes ago

CM Bhupendra Patel: قبائلی علاقوں اور آدیواسیوں کی ہمہ جہت ترقی کا عزم وزیر اعظم نریندر مودی نے پورا کیا: بھوپیندر پٹیل

بھگوان برسا منڈا کی 151ویں یوم پیدائش پر گجرات کے چھوٹا اُدے پور میں ریاستی…

31 minutes ago

India-Somalia Relations: بھارت اور صومالیہ کے درمیان پہلی خارجہ دفتر سطح کی بات چیت، سمندری قزاقی اور سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال

موغادیشو میں دونوں ممالک کی اہم میٹنگ، جہازوں کے اغوا اور ملاحوں کے تحفظ کے…

48 minutes ago

Prayagraj Metro Project: پریاگ راج میں جلد دوڑے گی میٹرو، 12 ہزار کروڑ روپے کے منصوبے میں بنیں گے 45 اسٹیشن

پریاگ راج میں 60 کلومیٹر طویل میٹرو نیٹ ورک کا خاکہ تیار کر لیا گیا…

1 hour ago