قومی

Gadkari claims petrol price will be Rs 15 per liter: مرکزی وزیر نتن گڈکری کا دعویٰ،  پٹرول کی قیمت جلد ہی ہوگی 15 روپے فی لیٹر

مرکزی وزیر نتن گڈکری نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں جلد ہی پٹرول کی قیمت 15 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ اس کے پیچھے انہوں  نے دلیل بھی دی ہے۔  راجستھان کے پرتاپ گڑھ میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نتن گڈکری  نے کہا  کہ مرکزی حکومت چاہتی ہے کہ کسان نہ صرف ‘انا داتا’ بنیں بلکہ ‘ارجادتا’  (توانائی) بھی بنیں۔

‘کسان نہ صرف ‘انا دتا’ بنیں، بلکہ ‘ارجادتا’ بھی بنیں’

گڈکری نے مزید کہا، “ہماری حکومت کی ذہنیت یہ ہے کہ کسان نہ صرف ‘انا دتا’ بنیں، بلکہ ‘ارجادتا’ بھی بنیں۔ اب تمام گاڑیاں کسانوں کے تیار کردہ ایتھنول پر چلیں گی۔ اگر اوسطاً 60 فیصد  ایتھنول اور 40 فیصد بجلی لیں گے تو 15 روپے فی لیٹر کی قیمت پر  پٹرول ملے گا اور لوگوں کو اس کا فائدہ پہنچے گا۔آلودگی اور تیل کی درآمدات میں بھی کمی آئے گی۔ گڈکری نے بتایا کہ ملک میں 16 لاکھ کروڑ روپے کا تیل درآمد کیا جاتا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ آنے والے وقت میں یہ رقم کسانوں کے گھروں تک جائے گی۔انہوں نے کہا کہ آٹو رکشا سے لے کر کاروں تک گاڑیاں  ایتھنول  سےچلیں گی۔ اور ہندوستان کی درآمدات کم ہوں گی اور کسان خوشحال ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ نو سالوں میں نریندر مودی حکومت نے بہت سے ترقیاتی اقدامات کئے ہیں اور ملک کو  ترقی کی  راہ پر گامزن کیا ہے۔

 

‘کانگریس کے لوگوں نے اپنی ‘غربت’ دور کر لی’

پروگرام میں کانگریس پر نشانہ سادھتے ہوئے وزیر نے کہا کہ کانگریس نے تقریباً 60 سال تک ہندوستان پر حکومت کی اور غریب ہٹاؤ کا نعرہ دیا، لیکن غریبوں کی غریبی دور نہیں ہوئی، لیکن کانگریس کے لوگوں نے اپنی ‘غربت’ دور کر لی۔ بتا دیں کہ اس سے پہلے، ایک دوسرے  پروگرام میں ورچوئل پلیٹ فارم  سے گڈکری نے 5,625 کروڑ روپے کے 11 ہائی وے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔  وہیں وزیر اعلی اشوک گہلوت نے  بھی جے پور میں اپنی رہائش گاہ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سنگ بنیاد رکھنے اور افتتاحی پروگرام سے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: شرد پوار یا اجیت پوار کس کے ساتھ این سی پی کے اراکین اسمبلی؟ آج فیصلے کی گھڑی، دونوں نے بلائی میٹنگ

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

2 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

3 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

4 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

4 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

5 hours ago