قومی

Mandaviya congratulates Jensi: ’’جوناگڑھ سے میلبورن تک‘‘ جینسی کنابر نے تاریخ رقم کی، آسٹریلین اوپن ایشیا پیسیفک ایلیٹ ٹرافی جیتنے والی پہلی بھارتی

نئی دہلی: بھارت کی ابھرتی ہوئی ٹینس اسٹار جینسی کنابر نے آسٹریلین اوپن ایشیا پیسیفک ایلیٹ 14 اینڈ انڈر ٹرافی 2026 میں شاندار اور تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کی اس بڑی کامیابی پر مرکزی وزیر کھیل ڈاکٹر مانسکھ مانڈویہ نے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ ڈاکٹر مانڈویہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا: ’’جوناگڑھ سے میلبورن تک، بھارت کا فخر!‘‘۔ انہوں نے مزید کہا: ’’گجرات کے جوناگڑھ سے تعلق رکھنے والی ہماری کھیلو انڈیا ایتھلیٹ جینسی کنابر کو آسٹریلین اوپن ایشیا پیسیفک ایلیٹ 14 اینڈ انڈر ٹرافی 2026 جیتنے اور یہ تاریخی کارنامہ انجام دینے والی پہلی بھارتی لڑکی بننے پر دلی مبارکباد۔‘‘

بھارتی خواتین ٹینس میں تاریخی کامیابی

جینسی کنابر سے قبل کسی بھی بھارتی خاتون کھلاڑی نے یہ خطاب نہیں جیتا تھا۔ جینسی نے اس ٹورنامنٹ میں ابتدا ہی سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گروپ اسٹیج سے فائنل تک مسلسل فتوحات حاصل کیں۔  جمعہ کو کھیلے گئے فائنل میں جینسی نے میزبان ملک آسٹریلیا کی میوسِما سیلیک کو سخت مقابلے کے بعد 3-6، 6-4، 6-1 سے شکست دے کر خطاب اپنے نام کیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ وہ ایک وقت 3-6 اور 0-2 سے پیچھے تھیں، لیکن غیر معمولی حوصلہ، تکنیک اور ذہنی مضبوطی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار واپسی کی۔ آسٹریلین اوپن انڈر-14 میں جینسی نے اپنے مہم کا آغاز نیپال کی شیولی گرونگ کے خلاف 6-4، 6-2 کی جیت کے ساتھ کیا۔ اس کے بعد چین کی جنیوژو کو 7-5، 6-4 اور نیوزی لینڈ کی جوسلین کو 6-0، 6-1 سے شکست دی۔ سیمی فائنل میں انہوں نے جاپان کی آؤئی یوشیدا کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔

غیر معمولی صلاحیت کی حامل کھلاڑی

گجرات کے جوناگڑھ سے تعلق رکھنے والی جینسی کنابر کو غیر معمولی صلاحیتوں کی حامل کھلاڑی قرار دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی مہارت کا لوہا منوایا ہے۔ وہ اس وقت آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن (AITA) کی انڈر-14 اور انڈر-16 کیٹیگری میں نمبر ون رینکنگ پر فائز ہیں۔ ماہرین کے مطابق، جینسی مستقبل میں بھارت کی صف اول کی ٹینس کھلاڑی بن سکتی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

3 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

3 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

4 hours ago