قومی

Modi government brought major changes in the cooperative sector: ساڑھے تین برسوں میں مودی حکومت کوآپریٹو سیکٹر میں بڑی تبدیلی لائی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ریاستی سطح کی کوآپریٹو کانفرنس سے کیا خطاب

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج کہا کہ ملک میں کوآپریٹو تحریک میں کبھی ‘ڈی ریگولیشن’ کی صورتحال تھی، لیکن مرکز کی نریندر مودی حکومت گزشتہ ساڑھے تین برسوں میں کوآپریٹو سیکٹر میں بڑی تبدیلی لائی ہے۔ امت شاہ نے یہاں ریاستی سطح کی کوآپریٹو کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر وشنودت شرما، ریاستی تعاون کے وزیر وشواس سارنگ اور حیوانات کے وزیر لکھن پٹیل سمیت کئی عوامی نمائندے اور اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔

ریاست میں ڈیری سیکٹر میں جامع تبدیلیاں لانے کا عزم

اس موقع پر نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ (این ڈی ڈی بی) اور مدھیہ پردیش ڈیری فیڈریشن کے درمیان ایک معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے، جس کے تحت ریاست میں ڈیری سیکٹر میں جامع تبدیلیاں لائی جائیں گی۔ اپنے خطاب میں جناب شاہ نے کہا کہ ایک وقت تھا جب ملک میں کوآپریٹو موومنٹ میں ڈی ریگولیشن تھی۔ کچھ ریاستوں میں یہ بہت آگے تھا۔ کچھ جگہوں پر اسے قومیا لیا گیا، اور کچھ جگہوں پر اسے مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ ملک میں کوآپریٹو موومنٹ منقسم تھی، اس کی بڑی وجہ یہ تھی کہ قوانین کو وقت کے ساتھ ساتھ تبدیل نہیں کیا گیا۔ ملک میں جس تیزی سے حالات بدلے ہیں قوانین میں تبدیلی نہیں کی گئی۔ اس وقت قومی سطح پر کبھی بھی جامع غور و فکر نہیں کیا گیا۔

امت شاہ نے کہا کہ لیکن مودی حکومت نے 75 سال بعد ملک میں مرکزی کوآپریٹیو ڈپارٹمنٹ تشکیل دیا۔ انہیں (امت شاہ) اس کا وزیر بنایا گیا۔ وزیر بننے کے بعد انہوں نے سب سے پہلا کام یہ کیا کہ بنیادی کوآپریٹو سوسائیٹیوں میں اصلاحات کے لیے “بائی لاز” ماڈل تیار کیا اور انہیں تمام ریاستوں کو بھیجا۔ مسٹر شاہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام ریاستوں نے ان ’’بائی لاز‘‘ کو نافذ کیا ہے اور اس کے ساتھ کوآپریٹو سیکٹر میں اصلاحات کا آغاز ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس کے لئے تمام ریاستوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔

مرکزی کوآپریٹیو وزیر نے کہا کہ ان اصلاحات کی وجہ سے اب ’پیکس” نے 20 سے زیادہ کام کرنے شروع کردیئے ہیں اور ان کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا ہے، جب کہ ایک وقت میں پیکس صرف قلیل مدتی کسانوں قرض سے متعلق کام کرتے تھے، جس سے انہیں صرف نصف فیصد کا منافع ملتا تھا۔ اب پیکس آیوشمان بھارت سے متعلق سستی ادویات فروخت کر رہا ہے۔ پانی کی تقسیم کا کام بھی جاری ہے۔ وہ آنے والے وقت میں مزید کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ 25,000 کروڑ روپے کی لاگت سے پورےملک میں پی اے سی کی کمپیوٹرائزیشن کردی گئی ہے۔ اس کام میں مدھیہ پردیش پہلے نمبر پر رہا۔

جانوروں کی نسل کو بہتر بنانے کی ضرورت

امت شاہ نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں زراعت، تعاون اور مویشی پالنے کے شعبوں میں بہت زیادہ امکانات ہیں۔ اب ان امکانات سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  شاہ نے کہا کہ آج وہ یہاں این ڈی ڈی بی اور ایم پی فیڈریشن کے درمیان معاہدے کا مشاہدہ کرنے آئے ہیں۔ مدھیہ پردیش ساڑھے پانچ کروڑ لیٹر دودھ پیدا کرتا ہے جو ملک کا نو فیصد ہے جبکہ سرکاری ڈیریوں میں اس کا ایک فیصد سے بھی کم جمع کیا جاتا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جب کوئی کسان ’’اوپن مارکیٹ‘‘ میں دودھ بیچنے جاتا ہے تو اس کا استحصال کیا جاتا ہے۔ اب کسانوں کا استحصال روکا جاسکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اب پرائمری ڈیریوں میں توسیع کرنی ہے۔ دودھ جمع کرنے کو فروغ دینا ہے۔ جانوروں کی نسل کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ دودھ کی پیداوار میں اضافہ ہو اور دودھ سے متعلق دیگر مصنوعات بھی تیار کی جا سکیں۔

مرکزی وزیر نے مدھیہ پردیش سے متعلق کئی اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ اب دودھ کوآپریٹیو یونینوں کے لیے باقی 83 فیصد گاؤں تک پہنچنے کا راستہ کھل گیا ہے۔ اب معاہدے کے تحت پانچ برسوں میں پچاس فیصد گاووں میں دودھ کی پیداوار کمیٹیاں بنانے کا ہدف ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں سے درخواست کی کہ وہ اس عرصے کے دوران دودھ کے معیار کی جانچ اور کسانوں کو ہفتہ وار ادائیگی کو یقینی بنائیں۔ معاہدے کے تحت طے شدہ اہداف کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ان کا دوبارہ تعین کیا جانا چاہیے۔ اب مدھیہ پردیش میں گڈ گورننس ہے، اس لیے بہتر اہداف مقرر کرکے ان کو حاصل کیا جاسکتا ہے۔

معاہدے سے دودھ پیدا کرنے والے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا

قبل ازیں اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ ریاستی حکومت کسانوں کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہے اور اس معاہدے سے دودھ پیدا کرنے والے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دودھ کی پیداوار بڑھانے کے لیے بھی کوششیں کر رہی ہے۔ ریاستی بی جے پی صدر مسٹر شرما اور وزیر تعاون مسٹر سارنگ نے بھی پروگرام سے خطاب کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

6 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

7 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

7 hours ago