ہندوستان کی فوجی طاقت کے میدان میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ڈی آر ڈی او نے 30 کلو واٹ لیزر پر مبنی اسلحے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ اس جدید ترین اسلحے کی خاص بات یہ ہے کہ یہ فکسڈ ونگ والے طیارے، میزائل اور ڈرون کو ہوا میں ہی تباہ کر سکتا ہے۔ اس ویپن سسٹم (weapon system) کا پہلی بار عوامی سطح پر مظاہرہ کیا گیا، جس کا استعمال کرتے ہوئے بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے قریب ایک چینی ڈرون کو بھی کامیابی سے تباہ کیا۔
ہندوستان اب ان منتخب ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے جن کے پاس یہ تکنیکی صلاحیت ہے۔ ہندوستان سے پہلے یہ تکنیک صرف امریکہ، چین اور روس کے پاس ہی موجود تھی۔ یہ ویپن سسٹم ڈی آر ڈی او نے تیار کیا ہے۔ اس کی رینج 5 کلومیٹر تک ہے اور یہ نہ صرف دشمن کی اشیاء کو پر تباہ کر سکتا ہے بلکہ یہ الیکٹرانک جنگی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ یعنی یہ کمیونیکیشن اور سیٹلائٹ سگنلز کو بھی جام کر سکتا ہے، جو دشمن کی حکمت عملی کو مکمل طور پر ناکام بنا سکتے ہیں۔
ماہرین نے اسے ’’گیم چینجر‘‘ قرار دیا ہے
اے این آئی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر اس ویپن سسٹم کی ویڈیو شیئر کی ہے، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ ٹیکنالوجی مستقبل کی جنگوں کی نوعیت بدل سکتی ہے، کیوں کہ یہ انتہائی درست، کم خرچ اور ماحول دوست نظام ہے۔ ہندوستان کے دفاعی ماہرین اور حکمت عملی سازوں نے اس کامیابی کو ’’گیم چینجر‘‘ قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں اس کی صلاحیتوں کو مزید ترقی دی جائے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو
امریکا نے جمعرات کو ایک بڑا اور چونکا دینے والا فیصلہ کرتے ہوئے انفوسس، ٹی…
ماں بننے کے بعد کترینہ کیف کے وزن کو لے کر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ،…
نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…
میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…
بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…
مہاراشٹر کے ممبئی میں جمعرات کو ایک لیبر کیمپ میں بھیانک آگ لگنے کے بعد…