قومی

Budget 2026: بجٹ میں خوش ہونے جیسا کچھ نہیں، ششی تھرور نے عام بجٹ 2026 کو مایوس کن قرار دیا

مرکزی وزیرِ خزانہ نرملا سیتارمن نے لوک سبھا میں عام بجٹ 2026 پیش کیا، جسے وزیرِاعظم نریندر مودی نے تاریخی قرار دیا، تاہم کانگریس نے اس بجٹ کو مایوس کن اور بے اثر بتایا ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور ترواننت پورم سے رکنِ پارلیمنٹ ششی تھرور نے بجٹ پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایا کہ انتخابی ریاست ہونے کے باوجود کیرالہ کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ میں بجٹ پیش ہونے کے بعد ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ششی تھرور نے کہا کہ وزیرِ خزانہ کی بجٹ تقریر میں کیرالہ کا نام تک شامل نہیں کیا گیا، جو انتہائی حیران کن اور افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ایک اہم ریاست کو اس طرح نظرانداز کرنا اس بات کی علامت ہے کہ مرکزی حکومت کی ترجیحات میں کیرالہ شامل نہیں ہے۔

ششی تھرور نے یہ بھی نشاندہی کی کہ عام طور پر بجٹ یا بڑے قومی خطابات میں ترووللوور کے اقوال یا حوالہ جات شامل کیے جاتے رہے ہیں، خاص طور پر اس وقت جب تمل ناڈو میں آئندہ چند مہینوں میں انتخابات ہونے والے ہوں۔ تاہم اس بار نہ صرف کیرالہ بلکہ ترووللوور کا نام بھی بجٹ تقریر میں شامل نہیں کیا گیا، جو انہیں غیر معمولی اور عجیب محسوس ہوا۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ اگرچہ بجٹ میں ماہی گیری، کاجو اور ناریل جیسے شعبوں کا ذکر کیا گیا ہے، جن سے بظاہر کیرالہ کو فائدہ پہنچ سکتا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ زمینی سطح پر ان شعبوں سے ریاست کو اب تک کوئی واضح فائدہ حاصل نہیں ہوا۔ ان کے مطابق سب سے اہم بات یہ ہے کہ کیرالہ کو کسی بھی مخصوص اسکیم یا منصوبے میں براہ راست شامل نہیں کیا گیا۔ ششی تھرور نے کہا کہ وہ اس مرحلے پر مکمل طور پر مایوس نہیں ہیں اور بجٹ کی تفصیلی دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد ہی حتمی رائے قائم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بعد میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ بجٹ کی اعلانات سے کیرالہ کو ٹھوس فائدہ ملتا ہے تو شاید صورتحال اتنی مایوس کن نہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیرالہ طویل عرصے سے ایک ایمس کے قیام کا مطالبہ کر رہا ہے، لیکن اس بجٹ میں اس حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ اسی طرح نئے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کے قیام کے بارے میں بھی کیرالہ کو کوئی واضح یقین دہانی نہیں دی گئی۔ انلینڈ واٹر ویز کے معاملے پر بھی ششی تھرور نے ناراضگی ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ بجٹ میں انلینڈ واٹر ویز کا ذکر موجود ہے، مگر شپ ریپیئر کی سہولیات پٹنہ اور وارانسی میں قائم کرنے کی بات کی گئی ہے، جبکہ کیرالہ میں ملک کی کئی ریاستوں کے مقابلے زیادہ انلینڈ واٹر ویز موجود ہیں۔ ان کے مطابق ایسے میں کیرالہ کو نظرانداز کیا جانا سمجھ سے بالاتر ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Sibghatullah

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

11 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

13 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

13 hours ago