قومی

NTA negligence NEET 2026: واہ ری این ٹی اے! پہلے پیپر لیک، اب ناگپور کے طالب علم کو دبئی میں دے دیا NEET کا امتحان کا سینٹر، جانیں پورا معاملہ

 نئی دہلی: نیٹ امتحان کو لے کر تنازعات اور بے ضابطگیوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ اب مہاراشٹر کے ناگپور سے ایک ایسا حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے جس نے طلبہ اور والدین کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ ڈاکٹر بننے کا خواب دیکھنے والے ایک طالب علم نے جب اپنا ایڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کیا تو اس کے ہوش اڑ گئے۔ طالب علم ناگپور میں رہتا ہے، لیکن نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے اس کا امتحان  کا سینٹر ہزاروں کلومیٹر دور دبئی میں تھا۔

صرف دو دن باقی، امتحانی مرکز دبئی میں

طالب علم نے پورا سال سخت محنت کے ساتھ نیٹ امتحان کی تیاری کی تھی، لیکن ایڈمٹ کارڈ ملتے ہی اس کے خاندان پر پریشانیوں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔ امتحان شروع ہونے میں صرف دو دن باقی ہیں اور ایسے میں ایک متوسط طبقے کے طالب علم کے لیے اچانک دبئی جا کر امتحان دینا تقریباً ناممکن ہے۔خاندان کو خدشہ ہے کہ کہیں کسی معمولی ٹائپنگ غلطی یا تکنیکی خرابی کی وجہ سے ان کے بیٹے کی ایک سال کی محنت اورڈاکٹر بننے کا خواب برباد نہ ہو جائے۔

حکام سے فریاد، ای میل کے ذریعے شکایت درج کرانے کی ہدایت

ابتدائی صدمے سے نکلنے کے بعد خاندان نے فوری طور پر نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) اور متعلقہ امتحانی حکام سے رابطہ کیا۔ متعدد فون کالز اور مسلسل کوششوں کے بعد حکام نے معاملے کا نوٹس لیا۔ذرائع کے مطابق، حکام نے خاندان کو ای میل کے ذریعے تحریری شکایت درج کرانے کی ہدایت دی ہے اور ایڈمٹ کارڈ میں جلد از جلد ضروری اصلاحات کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

نظام پر پھر اٹھے سنگین سوالات

اگرچہ حکام کی مداخلت کے بعد خاندان کو کچھ راحت ملی ہے، لیکن اس واقعے نے ایک بار پھر امتحانی نظام کی شفافیت اورکارکردگی پرسوالیہ نشان لگا دیا ہے۔سوال یہ ہے کہ ملک کے سب سے اہم اور حساس میڈیکل داخلہ امتحان میں اتنی بڑی غلطی آخر کیسے ہو سکتی ہے؟ کیا ایڈمٹ کارڈ جاری کرنے سے پہلے معلومات کی مناسب جانچ نہیں کی جاتی؟اس واقعے کے بعد طلبہ اور والدین میں شدید ناراضی پائی جا رہی ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ نیٹ جیسے اہم امتحان کے ایڈمٹ کارڈ جاری کرنے سے قبل تمام تفصیلات کی سختی سے جانچ کی جائے تاکہ کسی بھی طالب علم کا مستقبل اس طرح خطرے میں نہ پڑے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Tejashwi Yadav Raj Bhavan March: راج بھون مارچ سے بہار کی سیاست گرم، تیجسوی یادو نے لگائے ووٹ چوری کے الزامات

بہار میں راج بھون مارچ کے معاملے پر سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا ہے۔ اسمبلی…

1 hour ago

Nana Patekar Death: اداکار نانا پاٹیکر کے انتقال پر ملکارجن کھڑگے، راہل اور پرینکا گاندھی نے کیا افسوس کا اظہار

نانا پاٹیکر نے اپنے تقریباً پانچ دہائیوں پر محیط کریئر میں کئی دمدار اور یادگار…

3 hours ago