Umesh Pal Murder Case: پریاگ راج کے مشہور امیش پال تہرے قتل کیس میں مبینہ طور پر ملوث نفیس بریانی (50) کی اتوار کی دیر رات دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔ نفیس کو مافیا عتیق احمد کا قریبی بھی سمجھا جاتا تھا۔ نینی سنٹرل جیل میں بند نفیس بریانی کو اتوار کی شام خرابی صحت کی وجہ سے ایس آر این اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ پریاگ راج پولیس کے میڈیا سیل کی طرف سے جاری کردہ ریلیز کے مطابق، امیش پال ٹرپل قتل کیس میں مطلوب نفیس بریانی کو 22 نومبر 2023 کو پولیس مقابلے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس پر 50 ہزار روپے کے انعام کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔ اتوار کی رات دیر گئے دل کا دورہ پڑنے سے اس کا انتقال ہوگیا۔
حملے کے دوران استعمال کی گئی نفیس بریانی کی گاڑی
ڈاکٹرز کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں موت کی وجہ ہارٹ فیل ہونا ہے۔ پولیس نے پنچنامے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ امیش پال اور ان کے دو سیکورٹی گارڈز پر حملے کے دوران جس کار کا استعمال کیا گیا تھا، وہ مبینہ طور پر نفیس بریانی کی تھی۔
امیش پال قتل کیس کے کئی ملزم اب بھی ہیں فرار
امیش پال قتل کیس سمیت 100 سے زیادہ مجرمانہ مقدمات میں نامزد عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف کو اس سال 15 اپریل کو پریاگ راج کے کیلون ہسپتال میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ عتیق کی اہلیہ شائستہ پروین، گڈو مسلم، اشرف کی اہلیہ زینب سمیت کئی ملزمان مفرور ہیں۔ پولیس ان ملزمان کی تلاش کر رہی ہے۔
یہ رتھا سارا معاملہ
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے ایم ایل اے راجو پال کے قتل کیس کے اہم گواہ امیش پال اور ان کے دو سیکورٹی گارڈز کو 25 فروری 2023 کو دن دیہاڑے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ امیش پال کی بیوی جیا پال کی شکایت پر دھوم گنج تھانے میں مافیا عتیق احمد، بھائی اشرف، بیوی شائستہ پروین، عتیق کے دو بیٹوں، عتیق کے ساتھیوں گڈو مسلم اور غلام اور دیگر نو ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
-بھارت ایکسپریس
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…
آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…
امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…